دنیا
1 منٹ پڑھنے
سوٹزرلینڈ: محفلِ موسیقی میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی
آراو میں رات کے وقت منعقد ہ ایک محفلِ موسیقی  کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے
سوٹزرلینڈ: محفلِ موسیقی میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس ریس کورس میں پیش آیا جہاں آراؤر ریو کا انعقاد کیا گیا تھا۔ (اے پی آرکائیو)

سوٹزرلینڈ کے شمالی حصے میں واقع شہر 'آراو 'میں رات کے وقت منعقد ہ ایک محفلِ موسیقی  کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق واقعہ زیورخ کے شمالی شہر میں پیش آیا  ہے اور واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم زخمیوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

سوٹزر لینڈ کے روزنامہ 'بلیک' کی خبر کے مطابق  مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے سے کچھ دیر قبل، آراوئر ریو (Aarauer Rave) محفلِ موسیقی  کے مقام پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

ہفتے کے روز دِن 3 بجے شروع ہونے اور اتوار کی رات 2 بجے ختم ہونے والی اس سالانہ ٹیکنو محفلِ موسیقی  میں تقریباً 3,500 افراد نے شرکت کی۔

پولیس کی ترجمان وینیسا رومپولڈ نے کہا ہے کہ حملہ اسی ہپوڈروم میں ہوا جہاں موسیقی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔

انہوں  نے کہا کہ لوگوں کے ایک ہجوم کے درمیان کئی گولیاں چلائی گئیں۔

ایک عینی شاہد نے بھی بتایا  ہےکہ اس نے یکے بعد دیگرے کئی گولیوں کی آوازیں سنیں۔

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور