دنیا
1 منٹ پڑھنے
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی واشنگٹن کرے گا
ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کو وائٹ ہاؤس میں امن مذاکرات کے لیے آرمینیا اور آذربائیجان کے رہنماؤں کی میزبانی کریں گے
آرمینیا اور آذربائیجان  کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی واشنگٹن کرے گا
/ AP

ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کو وائٹ ہاؤس میں امن مذاکرات کے لیے آرمینیا اور آذربائیجان کے رہنماؤں کی میزبانی کریں گے۔

عہدیدار نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ جمعے کے اجلاس میں امن معاہدے کے فریم ورک کا اعلان کیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے سب سے پہلے ان مذاکرات کی رپورٹنگ کی تھی۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات 1991 سے کشیدہ ہیں ، جب آرمینیائی فوج نے بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم   کئے  گئے قارا باغ اور کل بجرر سمیت سات ملحقہ علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔

آذربائیجان نے 2020 کے موسم خزاں میں 44 روزہ جنگ کے دوران زیادہ تر علاقہ آزاد کرایا تھا۔

ستمبر 2023 میں آذربائیجان نے قارا باغ میں مکمل خودمختاری قائم کی جبکہ علاقے میں علیحدگی پسند قوتوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں نے جولائی میں ابوظہبی میں بات چیت کے لیے ملاقات کی تھی۔

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے