سیاست
2 منٹ پڑھنے
بھارت: ہم کسی تیسرے فریقی کی ثالثی قبول نہیں کریں گے
فوجی کارروائی روکنے کے لیے مذاکرات، فوجی چینلوں کی وساطت سے براہ راست مذاکرات کے ذریعے اور پاکستان کے اصرار پر ہوئے ہیں: مودی
بھارت: ہم کسی تیسرے فریقی کی ثالثی قبول نہیں کریں گے
FILE PHOTO: US President Trump holds a joint press conference with Indian Prime Minister Modi at the White House in Washington DC. / Reuters
18 جون 2025

بھارت کے ایک تجربہ کار  سفارتکار کے مطابق بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے منگل کی رات امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ مئی میں چار روزہ تنازعےکے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ممکن ہوئی ہے نہ کہ امریکی ثالثی کے ذریعے۔

ٹرمپ نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ "جنوبی ایشیاء میں جوہری ہتھیاروں سے لیس  ہمسایہ ممالک نے امریکی ثالثی کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور ہم نے   دونوں ممالک کو جنگ کی بجائے تجارت پر توجہ دینے کی تلقین کی ہے"۔

بھارت کے وزیر خارجہ وکرم مسری نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ"وزیرِ اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کو واضح طور پر بتایا  ہےکہ اس دوران کسی بھی مرحلے پر بھارت۔امریکہ تجارتی معاہدے یا بھارت اور پاکستان کے درمیان امریکی ثالثی جیسے موضوعات پر بات نہیں ہوئی"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "فوجی کارروائی روکنے کے لیے مذاکرات، بھارت اور پاکستان کے درمیان، موجودہ فوجی چینلوں کی وساطت سے  براہ راست  مذاکرات کے ذریعے اور  پاکستان کے اصرار پر ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم مودی نے زور دیا  ہے کہ بھارت نے نہ تو ماضی میں ثالثی قبول کی ہے اور نہ ہی کبھی کرے گا"۔

مسری نے کہا ہے کہ مودی نے، کینیڈا میں  منعقدہ 'جی 7 سربراہی اجلاس' میں بطور  مہمان شرکت کی ہے اور اس موقع پر ان کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات ہوئی ہے ۔ یہ ٹیلی فونک ملاقات صدر ٹرمپ کے اصرا پر ہوئی اور 35 منٹ تک جاری رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے مودی۔ٹرمپ کال کے بارے میں تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان نے جاری کردہ بیان میں  کہا تھا کہ جنگ بندی 7 مئی کو بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی کال  کے بعد ممکن ہوئی  ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان