سیاست
2 منٹ پڑھنے
جموں و کشمیر میں پولیس چھاپہ ،اسلامی کتب ضبط کرنے پر شدید احتجاج
بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کتابوں کی دکانوں پر پولیس کے چھاپوں اور اسلامی کتب کو ضبط کرنے پر علاقے کے مسلم رہنماؤں کی جانب سے غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہفتہ کے روز سری نگر میں شروع ہونے والے چھاپے دوسرے علاقوں میں پھیل گئے ہیں
00:00
جموں و کشمیر میں پولیس چھاپہ ،اسلامی کتب ضبط کرنے پر شدید احتجاج
جموں کشمیر / Archivo AFP
3 مارچ 2025

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کتابوں کی دکانوں پر پولیس کے چھاپوں اور اسلامی کتب کو ضبط کرنے پر علاقے کے مسلم رہنماؤں کی جانب سے غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ہفتہ کے روز سری نگر میں شروع ہونے والے چھاپے دوسرے علاقوں میں پھیل گئے ہیں۔ مسلم رہنماؤں نے اس اقدام کو مذہبی لٹریچر پر بلاجواز حملہ قرار دیا۔

اس کے علاوہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ چھاپے 'خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے تھے کہ ایک کالعدم تنظیم کے نظریات پھیلانے والی کتابیں خفیہ طور پر فروخت کی گئی تھیں تاہم کتب فروشوں کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی کتابیں جماعت اسلامی کے بانی ابوالاعلیٰ مودودی کی ہیں۔

شکیل احمد ٹھوکر نے کہا کہ ضبط کی گئی کتابیں "اچھی اخلاقی اقدار اور ذمہ دارانہ شہریت کو فروغ دیتی ہیں"۔

کشمیر کے  وزیر اعلی  امام عمر فاروق نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی لٹریچر پر دباؤ ڈالنا اور اسے کتابوں کی دکانوں سے جمع کرنا بکواس ہے۔

 انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یہ کتابیں انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

ماہرین اور خطے میں رہنے والے بہت سے کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے 2019 میں کشمیر کی خودمختاری ختم کرنے کے بعد سے شہری آزادیوں پر قدغن لگائی گئی ہے۔

دریافت کیجیے
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان