سیاست
2 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ کے آئینی اصولوں پر 'براہ راست حملہ' کیا جا رہا ہے، یورپی یونین کی تنبیہ
بین الاقوامی قوانین کو مسخ   اور نظر انداز کیا جا رہا ہے یا کھلے عام پامال کیا جا رہا ہے، جبکہ امن اور سلامتی کو قائم رکھنے کے لیے بنائے گئے ادارے چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے آئینی اصولوں پر 'براہ راست حملہ' کیا جا رہا ہے، یورپی یونین کی تنبیہ
کالس 24 اپریل 2026 کو قبرص میں یورپی یونین اور علاقائی شراکت داروں کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے خطاب کر رہی ہیں۔ / Reuters

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے جمعرات کو کہا کہ بین الاقوامی نظام بڑھتے ہوئے دباؤ کا شکار ہے، یہ بات انہوں نے کثیرالجہتی اور امن کے لیے سفارتکاری کے عالمی دن کے موقع پر کہی۔

کاژا کالاس نے یورپی بیرونی ایکشن سروس کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا "دنیا ایک اہم  چوراہے پر آن  کھڑی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کو مسخ   اور نظر انداز کیا جا رہا ہے یا کھلے عام پامال کیا جا رہا ہے، جبکہ امن اور سلامتی کو قائم رکھنے کے لیے بنائے گئے ادارے چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں۔

کاجا لاس نے بتایا کہ "اقوامِ متحدہ منشور کے اصولوں  کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں" انہوں نے بین الاقوامی قواعد پر مبنی نظام پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی مثال کے طور پر روس-یوکرین جنگ کے علاوہ مشرقِ وسطیٰ اور سوڈان میں جاری جنگوں کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ واحد عالمگیر فریم ورک ہے جس کے پاس عالمی مفادات کی نمائندگی کی مشروطیت  موجود  ہے، مگر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف یہ خصوصیت  اب  کافی نہیں۔

کالاس نے کہا کہ کثیرالجہتی نظام ناکام نہیں ہو رہا بس یہ پرانا ہو چکا ہے، اور اصل وجہ یہ ہے اس  کے اصولوں کی پاسداری  اور نفاذ نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس کا مطالبہ کیا کہ یہ زیادہ مؤثر، جامع اور جوابدہ بنے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مقامی فریقین، خواتین، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو شامل کر کے جامع امن عمل اور ثالثی کی کوششیں اہم ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کو F-35 پروگرام میں واپس آجانا چاہیئے: امریکی سفیر
کریملن:پوتن زیلینسکی سے امن معاہدہ ہونے کی صورت میں ملاقات کے لیے تیار ہیں
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں نامور لبنانی صحافی امل خلیل کو ہلاک کر دیا
ترکیہ عالمی تجارتی راہداریوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے: شیمشیک
متعدد ایرانی ٹینکر کامیابی سے امریکی ناکہ کاٹ چُکے ہیں
ایران کے قریب جہاز پر حملہ، عملہ محفوظ رہا
امریکی میزائل ذخائر میں 'نمایاں کمی' آئی ہے، مستقبل میں یہ صورتحال سنگین بن سکتی ہے: رپورٹ
یورپی یونین میں مہاجر آبادی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
ایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
اقوام متحدہ: ہم جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں
"جنگ بندی میں توسیع " تیل کے حصص میں کمی،سرمایہ کار محتاط
فلپائن: وسیع پیمانے کی آتشزدگی درجنوں گھر تباہ
امریکہ: جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا
ترک پہلوان نےکُشتی میں ریکارڈ قائم کر لیا
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایک پبلک اسکول کو تباہ کر دیا ہے