مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
فوجی محاذ آرائی سیاسی بحران کا حل نہیں ہے:ایران
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ "سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے"۔ انہوں نے امریکہ اور متحدہ عرب امارات  کو آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھانے کے خلاف خبردار کیا ہے
فوجی محاذ آرائی سیاسی بحران کا حل نہیں ہے:ایران
عباس عراقچی / AP

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ "سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے"۔ انہوں نے امریکہ اور متحدہ عرب امارات  کو آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر اپنے بیان میں عراقچی نے کہا کہ  "ہرمز کے واقعات واضح کرتے ہیں کہ سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے"۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پاکستان کی نیک نیتی پر مبنی کوششوں سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، اس لیے امریکہ کو بدخواہوں کے ہاتھوں دوبارہ کسی دلدل میں دھنسنے سے بچنا چاہیے۔ اور  یہی مشورہ متحدہ عرب امارات کے لیے بھی ہے"۔

عراقچی نے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کو بحفاظت نکالنے کے واشنگٹن کے "پروجیکٹ فریڈم"  نامی منصوبے کو بھی مسترد کر دیا اور کہا: "پروجیکٹ فریڈم دراصل پروجیکٹ ڈیڈ لاک ہے"۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈنمارک کی جہاز رانی کی بڑی کمپنی Maersk نے بتایا کہ اس کا ایک مال بردار جہازجو امریکی  پرچم  تلے سفر کر رہا تھا، آبنائے ہرمز سے گزر چکا ہے۔

ایران نے پیر کے روز متحدہ عرب امارات کو نشانہ بناتے ہوئے جوابی حملے کیے۔ میزائلوں اور ڈرونز کے یہ نئے حملے گزشتہ ماہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے بعد اس نوعیت کے پہلے واقعات ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے بعد میں اطلاع دی کہ ایران کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کی چوتھی لہر بھیجی گئی، تاہم اس کے فضائی دفاعی نظام نے 15 میزائلوں اور چار ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

ایران سے داغے گئے ایک ڈرون کے لگنے سے 'فجیرہ آئل انڈسٹری زون' میں آگ لگ گئی، جو متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر توانائی کا ایک اہم مرکز ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
ابوظہبی حکومت:ایران باز رہے ،جواب سخت ہوگا
اسرائیلی وزیر بن گویر نے فلسطینی خواتین قیدیوں کی تذلیل کی
فوجی تنصیب کو وسعت دینے کی خاطر فلسطینی زمین غصب کر لی
پیزشکیان: اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے
ایرانی پارلیمانی اسپیکر قالیباف: "ہم جہاں پر تیل نہیں بیچ سکتے، وہاں کوئی بھی نہیں بیچ سکے گا"
اسرائیل کے قید خانوں میں 370 فلسطینی بچے موجود ہیں: رپورٹ
وائی پی جی کا سابق سرغنہ شامی صدر کا مشیر بن گیا
حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری
عراق:بین الاقوامی اتحاد 30 ستمبر تک ملک سے انخلا مکمل کر لے گا
ایرانی حملوں سے مبینہ طور پر مشرق وسطی میں امریکی انٹیلیجنس تنصیبات کو  بھاری نقصان پہنچا ہے
امریکہ-ایران جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے: چین و اردن
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو