کھیل
1 منٹ پڑھنے
پی ایس جی کی فتح کا جشن تشدد میں بدل گیا،متعدد گرفتاریاں
پیرس سینٹ جرمین کے چیمپئنز لیگ فائنل کی فتح کے موقع پر ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے، جس سے شدید جھڑپوں کے دوران فرانسیسی پولیس نے 416 افراد کو گرفتار کیا
پی ایس جی کی فتح کا جشن تشدد میں بدل گیا،متعدد گرفتاریاں
پیرس / AFP

فرانس کے وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ پیرس سینٹ جرمین (PSG) کی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں فتح کے بعد جب ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو اس دوران ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں پولیس نے 416 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

وزیر داخلہ لارینٹ نونیز نے اعلان کیا کہ ان گرفتاریوں میں سے 280 سے زائد گرفتاریاں پیرس میں ہوئیں۔

انہوں نے ان ہنگاموں کو "بالکل ناقابل قبول" قرار دیا جن میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پیرس سینٹ جرمین (PSG) نے ہفتے کے روز پشکا ش ایرینا (Puskas Arena) میں کھیلے گئے فائنل میں آرسنل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 سے شکست دے کر (UEFA) چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام برقرار رکھا۔

میچ مقررہ وقت میں 1-1 سے برابر رہا تھا۔

آرسنل نے میچ کے چھٹے ہی منٹ میں کائی ہیورٹز (Kai Havertz) کے گول کے ذریعے ابتدائی برتری حاصل کر لی تھی، لیکن پی ایس جی نے دوسرے ہاف کے 65 ویں منٹ میں عثمان ڈیمبیلے (Ousmane Dembele) کی جانب سے پنالٹی کو گول میں تبدیل کر کے اسکور برابر کر دیا۔

 

 

دریافت کیجیے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا