دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
ایران پر تازہ امریکی حملوں میں جزیرۂ قشم پر کم از کم چھ میزائل گرے ہیں
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
امریکی حملوں میں ایران کو نشانہ بنایا گیا جبکہ جزیرہ قشم دھماکوں سے لرز اٹھا / Reuters

ایران پر تازہ امریکی حملوں میں جزیرۂ قشم پر کم از کم چھ میزائل گرے اور ملک کے جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق جزیرہ  قشم کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔

حکام نے تاحال ان حملوں کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا 'IRNA' کے مطابق بندر عباس اور جزیرہ قشم کے بعض علاقوں کے رہائشیوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے سے کچھ پہلے دھماکوں کی آوازیں سنیں۔

دھماکوں کی وجوہات اور ان کے درست مقامات کی تحقیقات جاری ہیں۔ مہر نیوز ایجنسی نے بعد میں شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ امریکی حملے میں قشم کے قریب ایک علاقے کو صبح 3:40 بجے نشانہ بنایا گیا ہے ۔

جوابی حملے

امریکی سینٹرل کمانڈ 'CENTCOM' نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ہفتے کے روز ایران کے خلاف فضائی حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "آج مقامی  وقت کے مطابق شام 6 بجے، امریکی افواج نے امریکی صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی ہدایت پر ایران کے خلاف نئے فضائی حملے شروع کئے ہیں۔ ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا اور گزشتہ رات اردن میں امریکی فوجیوں پر حملے کرنے والی اسلامی انقلابی گارڈ کور 'IRGC' کی فورسز کو فوری سزا دینا ہے۔"

دریافت کیجیے
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا