دنیا
2 منٹ پڑھنے
آئی سی سی نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے گرفتاری وارنٹ پر اسرائیل کی اپیل مسترد کر دی
عدالت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے اس کے رہنماؤں کے خلاف غزہ جنگ کے سلسلے میں جاری وارنٹس کے خلاف اپیل کرنے کی درخواست "اپیل کا جواز نہیں رکھتی"۔
آئی سی سی نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے گرفتاری وارنٹ پر اسرائیل کی اپیل مسترد کر دی
ICC rejects Israel’s appeal bid against arrest warrants for Netanyahu and Gallant over Gaza genocide / AFP
18 اکتوبر 2025

عالمی  فوجداری عدالت نے بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے الزامات پر جاری گرفتاری کے وارنٹ کو چیلنج  کرنے والی اسرائیل کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔

گزشتہ سال ماہ نومبر میں  آئی سی سی  نے اپنے  فیصلے کے جواز میں کہا تھا کہ  نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت  سوز  جرائم میں "ملوث " ہونے  کے معقول شواہد موجود ہیں۔

نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف وارنٹ نے اسرائیل اور امریکہ میں غم و غصے کو جنم دیا، جس کے بعد امریکہ نے آئی سی سی کے اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کر دیں۔

نیتن یاہو نے اس فیصلے کو "یہود مخالف فیصلہ" قرار دیا، جبکہ اس وقت کے امریکی صدر جو بائیڈن نے اسے "ناقابل قبول" کہا۔

اسرائیل نے مئی میں عدالت سے درخواست کی کہ وارنٹ کو ختم کیا جائے، جبکہ وہ اس معاملے پر عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کے لیے علیحدہ قانونی کارروائی کر رہا تھا۔

عدالت نے 16 جولائی کو اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دائرہ اختیار کے معاملے کے زیر التوا ہونے کے دوران وارنٹ کو ختم کرنے کی "کوئی قانونی بنیاد" نہیں ہے۔

ایک ہفتے بعد، اسرائیل نے جولائی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی اجازت طلب کی، لیکن ججوں نے جمعہ کو اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ معاملہ اپیل کے قابل نہیں ہے۔"

آئی سی سی نے اپنے 13 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا، "چیمبر اس درخواست کو مسترد کرتا ہے۔"

آئی سی سی کے جج اب بھی اسرائیل کے دائرہ اختیار کے حوالے سے وسیع تر چیلنج پر غور کر رہے ہیں۔

جب نومبر میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے، تو عدالت نے بیک وقت اپنی اتھارٹی پر اسرائیل کے پہلے اعتراض کو مسترد کر دیا تھا۔

تاہم، اپریل میں، آئی سی سی کی اپیل چیمبر نے فیصلہ دیا کہ پری ٹرائل چیمبر نے اسرائیل کے چیلنج کو مسترد کرنے میں غلطی کی اور اسے دلائل پر مزید تفصیل سے غور کرنے کا حکم دیا۔

یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ عدالت دائرہ اختیار پر حتمی فیصلہ کب جاری کرے گی۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان