مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری
سرائیل 2 مارچ کو شروع کیے گئے ایک نئے فوجی آپریشن کے بعد سے لبنان میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس کے دوران اسرائیلی افواج جنوبی لبنان کے کچھ علاقوں کی طرف پیش قدمی کر چکی ہیں
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری
لبنان-اسرائیل / AFP

لبنانی سرکاری نیوز ایجنسی  کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے آج  علی الصبح جنوبی لبنان پر نئے حملے کیے ہیں۔

این این اے  نے رپورٹ کیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے نبطیہ الفوقا کے مشرقی مضافات میں واقع علی الطاہر کے جنگلاتی علاقے پر دو فضائی حملے کیے گئے۔

ایجنسی نے بتایا کہ طیاروں نے کئی شدید دھماکہ خیز میزائل داغےجس کی وجہ سے پورے علاقے میں زوردار دھماکہ سنا گیا اور گہرا دھواں پھیل گیا۔

این این اے کے مطابق، اسرائیلی جیٹ طیاروں نے رات کے وقت زوطر الشرقیہ اور مفدون کے قصبوں کے درمیانی علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیل 2 مارچ کو شروع کیے گئے ایک نئے فوجی آپریشن کے بعد سے لبنان میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس کے دوران اسرائیلی افواج جنوبی لبنان کے کچھ علاقوں کی طرف پیش قدمی کر چکی ہیں۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 26 جون کو امریکی ثالثی میں ایک فریم ورک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت مقبوضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیل کے بتدریج انخلا کے بدلے وہاں لبنانی فوج کی تعیناتی اور حزب اللہ سمیت مسلح تنظیموں کو غیر مسلح کرنا شامل ہے۔

فریقین اس وقت سے امریکی قیادت میں فریم ورک معاہدے کے نفاذ پر مذاکرات کر رہے ہیں، جس میں اسرائیل کا انخلا اور لبنانی فوج کی تعیناتی شامل ہے۔

ان مذاکرات کے باوجود جنوبی لبنان پر اسرائیل کے حملے مسلسل جاری ہیں۔



 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور