دنیا
2 منٹ پڑھنے
لبیک اللھم لبیک: عرفات میں لاکھوں کا اجتماع
تقریباً 20 لاکھ حجاج مناسکِ حج کی ادائیگی کے لئے میدانِ عرفات میں جمع ہو گئے
لبیک اللھم لبیک: عرفات میں لاکھوں کا اجتماع
سعودی عرب کے شہر مکہ میں سالانہ حج کے دوران 26 مئی 2026 کو مسلمان حجاج جبلِ عرفات پر دعا مانگ رہے ہیں، جو حج کا سب سے اہم رکن ہے۔ / Anadolu Agency

دنیا بھر سے  18 لاکھ عازمینِ حج،مناسکِ حج کی ادائیگی کے لئے  منگل کے روز مغربی سعودی عرب میں واقع میدانِ عرفات کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق منظور شدہ منصوبوں کے تحت، حجاج کے قافلوں کی رہنمائی کے لئے  راستوں اور پیدل گزرگاہوں پر سکیورٹی اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے۔

ایجنسی نے کہا ہے کہ منیٰ سے عرفات جانے والے حجاج کی آمدورفت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہی۔ حجاجِ کرام عرفات کی مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی نمازیں قصر اور جمع کرکے ادا کریں گے۔

غروبِ آفتاب کے بعد حجاج  مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کرنے کے بعد صبح تک قیام کریں  گے اور اگلے دن روانہ ہوں گے۔

مناسکِ حج پیر کے روز باضابطہ طور پر شروع ہوئے اور  حجاج مغربی سعودی عرب میں واقع منیٰ پہنچ گئے۔ منٰی میں  عبادات کے لئے آسانی پیدا کرنے کی  خاطر جامع خدمات اور حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔

چھ روزہ حج کے دوران عرفات میں وقوف، مزدلفہ میں قیام، رمیِ جمرات (علامتی طور پر شیطان کو کنکریاں مارنے کی رسم) اور مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اندر خانۂ کعبہ کا طوافِ وداع شامل ہے۔

یہ مناسک اسلام کے بنیادی تصورات کی علامت ہیں اور حضرت ابراہیمؑ اور ان کے اہلِ خانہ کی آزمائشوں کی یاد تازہ کرتے ہیں۔

سعودی حکام نے 2026 کے حج سیزن کے لیے انتظامی اور حفاظتی اقدامات میں مزید توسیع کی ہے۔ حجاج کی نقل و حرکت کو منظم کرنے اور مقدس مقامات میں غیر مجاز داخلے کو روکنے کے لئے  جدید نگرانی ٹیکنالوجی اور ہجوم پر نظر رکھنے والے نظام استعمال کیے جا رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک
یوکرینی ڈرونز کا کریمیا کے تاریخی جنگی میوزیم پر حملہ
ایران: ہم نے امریکہ کے 5ویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے
چین اور شمالی کوریا باہمی تعاون کے فروغ پر متّفق
روسی حملے، خارکیف میں چار افراد ہلاک
آزاد فلسطین ریاست کی حمایت کرتے ہیں: روس
حوثیوں کی دھمکی: اسرائیلی بحری آمدو رفت پر مکمل پابندی لگا دیں گے
فلپائن میں 7،8 کی شدّت سے زلزلہ
امریکہ کو اسرائیل کی طرف سے خطرہ
شمالی کوریا: ہمارا جوہری پروگرام مذاکرات کے لئے بند ہے
امریکہ: دو ایرانی ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں
ہم نے ایک خصوصی پیغام ایرانی رہبر تک پہنچایا ہے: نقوی
جاسوسی کی  اسرائیلی دھمکی،پینٹاگون چوکنا ہوگیا
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ
روس  اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ