دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس: لاوروف، چین کے 2 روزہ دورے پر
چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی: سی سی ٹی وی
روس: لاوروف، چین کے 2 روزہ دورے پر
لاوروف دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں جاری جنگوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے چین کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ (تصویر: فائل) / Reuters

چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے۔

چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق لاوروف، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی جنگوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے، چین کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔ لاوروف کے دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ نے ان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

بیجنگ نے اس ہفتے ایسے کئی ممالک کےسربراہان کی میزبانی کی ہے جو ایران کے خلاف جنگ سے اقتصادی طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔ ان شخصیات میں اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز، ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان اور ویتنام کے سربراہ تو لام شامل ہیں۔

چین سرکاری ٹیلی ویژن 'سی سی ٹی وی' کے مطابق ملاقات بیجنگ کے عظیم عوامی ہال  میں طے پائی ۔ اس  ملاقات سے ایک دن قبل  انہوں نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے ساتھ ملاقات  میں روس اور چین کے گھیراو کی کوششوں پر کڑی تنقید کی تھی۔

روس  سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ریا نووستی'کے مطابق  لاوروف نے  امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ

"وہ ،چین اور روسی فیڈریشن کو محدود کرنے کے لئے چھوٹے پیمانے پر اور  بلاک کی ساخت والے  ڈھانچے بنا کر علاقائی تعاون کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔

دریافت کیجیے
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی
یونان-اسرائیل کے درمیان 3٫6 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ