مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکہ سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:لاریجانی
ایران کے  اعلی سلامتی کونسل کے  سیکریٹری علی لاریجانی  نے ان دعووں کی تردید کی کہ تہران نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی ہے
امریکہ سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:لاریجانی
علی لاریجانی / Reuters

ایران کے  اعلی سلامتی کونسل کے  سیکریٹری علی لاریجانی  نے ان دعووں کی تردید کی کہ تہران نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی ہے ۔

انہوں نے واضح  الفاظ میں کہا ہے کہ  ایران امریکہ کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا۔

لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے اُن رپورٹس کا جواب دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی پیشقدمی کی ہے۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، جس نے دی وال اسٹریٹ جرنل کا حوالہ دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لاریجانی نے عمان کے ذریعے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔

ایک الگ تحریر میں لاریجانی نے ایران کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیانات کا بھی جواب دیا۔

ٹرمپ پر خطے کو 'خالی ابہام' کے ساتھ افراتفری کی طرف لے جانے کا الزام لگا کر لاریجانی نے کہا کہ وہ اب امریکی فوجیوں کے مزید نقصان کے بارے میں فکر مند ہے۔اپنےوہم و خیال کی وجہ سے اس نے   پہلے امریکہ  کو ' پہلےاسرائیل ' میں بدل دیا ہے اور اسرائیل کی خواہشِ اقتدار کے لیے امریکی فوجیوں کو قربان کر دیا۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ٹرمپ 'نئے جھوٹ' کے ذریعے امریکی فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو قیمت ادا کروا رہا ہے۔

ہفتہ کو شروع کیے گئے مشترکہ امریکی-اسرائیلی فوجی حملے میں کئی سینئر ایرانی حکام ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں رہبر اعلی  علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

تہران نے خلیجی ممالک کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون اور میزائل حملوں کے ذریعے جوابی کارروائی کی ہے جس میں  تین امریکی سروس ممبران ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج کی بربریت،حملے میں شیر خوار بچہ ہلاک،والدین زخمی
اسرائیل کے خلاف ہمارے میزائل حملے کے لیے تیار ہیں:ایران
اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری،9 افراد ہلاک
ہم پر حملوں میں کویت اور بحرین بھی شریک ہیں:ایران
ایران کا حملہ،کویتی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل
ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
اسرائیل کی لبنان پر بمباری جاری،8 افراد ہلاک
ہماری فوج مستعد ہے،دشمن کا مقابلہ ڈٹ کر کریں گے: ایران
جنوبی لبنان پر حملے  جاری رہیں گے: نیتین یاہو
ہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک
لبنان سے اسرائَیل پر حملے،نیتین یاہو نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
امارات کی جوہری تنصیب تابکاری پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے:گروسی
دمشق میں ایک کاربم دھماکہ،شامی فوجی ہلاک متعدد زخمی
اسرائیل نے غزہ جانے والی تقریباً 40 کشتیاں قبضے میں لے لیں
مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں جاری ہیں:ایران
عراق سے آنے والے 3 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا:سعودی عرب
آئی سی سی نے5 اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ جاری کر دیئے