ایشیا
2 منٹ پڑھنے
چین کی عظیم الشان فوجی پریڈ ،دنیا انگشت بدنداں ہو گئی
چین نے پہلی بار جاپان کے خلاف اپنی فتح اور دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی یاد میں ایک بڑی فوجی پریڈ کے دوران اپنی زمینی، سمندری اور فضائی جوہری قوتوں کا عوامی طور پر مظاہرہ کیا ہے
چین کی عظیم الشان فوجی پریڈ ،دنیا انگشت بدنداں ہو گئی
/ AP

چین نے پہلی بار جاپان کے خلاف اپنی فتح اور دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی یاد میں ایک بڑی فوجی پریڈ کے دوران اپنی زمینی، سمندری اور فضائی جوہری قوتوں کا عوامی طور پر مظاہرہ کیا ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق آج  ہونے والی پریڈ میں بیجنگ کے مکمل جوہری ہتھیاروں کی نمائش کی گئی، جن میں فضا میں داغے جانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل، جولانگ-3 آبدوز سے داغا جانے والا بین البراعظمی میزائل، ڈونگ فینگ-61  اور بین البراعظمی بری  میزائل اور ڈونگ فینگ-31 آئی سی بی ایم کا ایک نیا ورژن شامل ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا نے ان ہتھیاروں کو ملک کا اسٹریٹجک 'ایس' قرار دیتے ہوئے 'قومی خودمختاری، سلامتی اور وقار کے تحفظ' میں ان کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس نمائش سے بیجنگ کی زمینی، سمندری اور فضائی راستوں پر جوابی حملے کرنے کی صلاحیت کی نشاندہی ہوتی ہے جو جدید جوہری  مزاحمت  کا ایک اہم عنصر ہے۔

یہ پریڈ ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چین کے جوہری ہتھیاروں میں ریکارڈ رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کا اندازہ ہے کہ بیجنگ کے پاس 2025 کے اوائل تک ہتھیاروں کا ذخیرہ تقریبا 600 تک پہنچ چکا ہے، جس میں 2023 کے بعد سے ہر سال تقریبا 100 کا اضافہ ہو رہا ہے ۔

دریافت کیجیے
بیلجیئم: سپر مارکیٹوں کے فریزر کا درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا،اشیا٫ خراب
"موراسو" طوفان بھارت کی جانب،مکینوں کی نقل مکانی
کواڈ  اجلاس: باہمی روابط بڑھانے  پر غور
ایران کی باقی تنصیبات 10 منٹ میں تباہ کر سکتے ہیں:ٹرمپ
شمالی کوریا : کلسٹر بموں کی صلاحیتوں کا جائزہ
کرپٹو کی چوری میں شمالی کوریا کا ہاتھ ہے:امریکہ
دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو جواب شدید ہوگا:خامنہ آئی
گاڈی آئزنکوٹ کی لاپید سے ملاقات،اتحادی حکومت بنانے پر غور
بحیرہ اسود کی سلامتی بحال رکھنے کےلیے کوششیں جاری ہیں:ایرداون
امریکہ کی جانب سے 150 سے زائد افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا منصوبہ بنانے کا دعویٰ
ترکیہ اور قازقستان کی باہمی تجارت  ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
اسرائیلی فوج نے مذاکرات جاری ہونے کے وقت جنوبی لبنان میں مکانات کو مسمار کیا اور قصبوں پر بمباری کی
چین: ہم، جی 20 اجلاسوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت کے دوام کی حمایت کرتے ہیں
صدر اردوعان کا تحریر کردہ مضمون عالمِ ترک کے ذرائع ابلاغ میں