دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین میں بڑے سیاسی اجلاس شروع ہوگئے
چین نے سالانہ ترقیاتی ہدف، دفاعی بجٹ اور آئندہ پانچ سالہ منصوبے  کے اعلان کے لئے "دو نشستی" سیاسی اجلاسوں کا آغاز کر دیا
چین میں بڑے سیاسی اجلاس شروع ہوگئے
چین اپنے سالانہ اجلاسوں میں تیز معاشی اصلاحات پر تحفظ کو ترجیح دیتا ہے۔ / Reuters

چین نے آج بروز بدھ، سالانہ ترقیاتی ہدف، دفاعی بجٹ اور آئندہ پانچ سالہ منصوبے  کے اعلان کے لئے  "دو نشستی" سیاسی اجلاسوں میں سے پہلے کا آغاز کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں نے  خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اصلاحات کی ضرورت کے باوجود بیجنگ اپنے موجودہ راستے سے  زیادہ انحراف نہیں کرے گا۔

"عوامی گرینڈ ہال" میں اور صدر شی جن پنگ کے زیرِ نگرانی منعقدہ یہ سیاسی اجلاس  ایک ہفتے تک جاری  رہیں گے ۔ اجلاس میں چین کے لیڈر  کےاور حزب اقتدار کمیونسٹ پارٹی  کے قبل ازیں کئے گئے فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔

سالانہ 'دو نشستی' سیاسی اجتماع کاآغاز آج بروز بدھ 'چین عوامی سیاسی مشاورتی  کانفرنس'  کے آغاز سے ہوا ۔ چین کا 15واں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ نشستوں کا  مرکزی نقطہ  ہوگا۔

وزیرِ اعظم لی چیانگ جمعرات کو 'قومی پیپلز کانگریس' NPC نامی دوسری نشست کا افتتاح کریں گے۔ اس اجلاس میں  وہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے لیے اہم ترقیاتی  اہداف کا اعلان کریں  گے۔

اجلاس کے ایجنڈے پر حل طلب مسائل میں سست گھریلو کھپت، کم ہوتی  آبادی اور بڑھتی ہوئی ضعیف  آبادی شامل ہیں۔

اگرچہ چینی رہنماؤں نے "نئی رسد کے ذریعے نئی طلب پیدا کرنے اور مضبوط جدت پسند تدابیر کی فراہمی کے  عزم  کا اظہار  کیا ہے لیکن تجزیہ کار خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ شی کی سکیورٹی ترجیحات کو فوقیت دینے پر مبنی پالیسی اور  مضبوط اقتدار ان عزائم کو پیچھے دھکیل  دیں گے۔

ایک ترجمان نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ قومی پیپلز کانگریس، قومی مقنّنہ، بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات، سماجی مدد اور طبی بیمہ سے متعلقہ  قوانین بھی منظور کرے گی۔

" SOAS چین انسٹی ٹیوٹ  کے سربراہ  اسٹیو ٹسنگ نے اے ایف پی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " اجلاس کا مقصد شی کی  پہلے سے طے کردہ سَمت پر مزید توجہ  دینا ہے "۔

دریافت کیجیے
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی
یونان-اسرائیل کے درمیان 3٫6 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ