دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
نگرانی میکانزم کا مقصد لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی پر 'ہمہ وقت' میں نگاہ رکھنا ہے
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
امریکہ نے اسرائیل لبنان جنگ بندی کے لیے سینٹکام مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا۔ (تصویر: فائل) / AP

امریکہ نے اپنی فوجی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے ذریعے ایک نگرانی کا نظام شروع کیا ہے جس کا مقصد لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی پر 'ہمہ وقت' میں نگاہ رکھی جا سکے۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک امریکی عہدیدار نے صحافیوں کے لئے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ  'ہمارا مشترکہ مقصد تشدد کے اس چکر کا مستقل خاتمہ ہے۔ ہم اسرائیل اور لبنان کو، بحیثیت دو خودمختار ریاستوں کے، مذاکرات کرنے کے قابل بنا رہے ہیں تاکہ امن اور سلامتی کا کوئی راستہ تلاش کیا جا سکے۔ مذاکرات دونوں ممالک کے مابین ایک جامع امن و سلامتی معاہدے کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔'

عہدیدار نےکہا کہ CENTCOM کا یہ نظام جمعہ کو امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کی طرف سے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے 'وقفۂ جنگ کو مضبوط بنانے اور مستقبل کے مذاکرات' کے بارے میں ہونے والے ٹیلی فونک رابطوں   کے بعد قائم کیا گیا ہے۔

عہدیدار نے کہا ہے کہ 'مزید تفصیلات جلد دستیاب ہوں گی،' کیونکہ اسرائیلی اور لبنانی عہدیدار براہِ راست امریکی ثالثی میں مذاکرات جاری رکھنے کے لیے 23 سے 25 جون تک واشنگٹن میں موجود رہیں گے۔

تنازعات سے بچاؤ کا نیٹ ورک

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ثالث ممالک قطر اور پاکستان نے اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے برگین اسٹاک ریزورٹ میں امریکی-ایران مذاکرات کے اختتام کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ فریقین نے یہ طے کیا ہے کہ ایک 'تنازعے سے بچاؤ سیل' قائم کیا جائے گا جس میں امریکہ، ایران اور لبنان شامل ہوں گے اور جسے اسلام آباد مفاہمت نامہ کے تحت لبنان میں فوجی حملوں کی بندش کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ثالث سہولت فراہم کریں گے۔

پچھلے ہفتے امریکہ اور ایران نے  ایک مفاہمت نامے پر آن لائن دستخط کیے، جس نے تنازعات کو حل کرنے کے لیے 60 روزہ مذاکراتی مدت شروع کی، جن میں ایران کےافزودہ یورینیم کے ذخائر کا مستقبل، اس کا جوہری پروگرام اور دیگر نامکمل مسائل شامل ہیں۔

یہ 14 نکاتی دستاویز تمام محاذوں، بشمول لبنان، پر فوجی کشیدگیوں میں فوری اور مستقل خاتمے، ایران پر امریکی بحری محاصرے کے خاتمے اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے مطالبات کرتی ہے۔

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا