دنیا
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: امریکہ نے ایرانی جزیرےخارگ پر بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے جزیرہ خارگ کے فوجی اہداف پر بمباری ک ہے، جو ملک کی خام تیل برآمدات کے ایک نمایاں حصے کا انتظام کرتا ہے۔
ٹرمپ: امریکہ  نے ایرانی جزیرےخارگ پر بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے
ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کہتے رہے ہیں کہ خارگ پر قبضہ کرنا زیرِ غور تھا۔ / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے جزیرے خارگ پر بڑا حملہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگرآبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی میں خلل پڑا تو ملک کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے ہفتے کی صبح سوشل میڈیا پر کہا"امریکی سینٹرل کمانڈ نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کی عظیم ترین  طاقتور بمباری  کی ہےاور ایران کے تاجِ جوہر، جزیرۂ خارگ پر ہر فوجی ہدف کو مکمل طور پر صفِحہ ہستی سے مٹا دیا ہے۔ میں نے جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ تاہم، اگر ایران یا کوئی اور آزاد اور محفوظ جہاز رانی میں مداخلت کرے گا تو میں فوراً اس فیصلے پر دوبارہ غور کروں گا۔"

ایران کا کہنا ہے کہ خارگ پر امریکی حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ریاستی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق کہ ایران نے ہفتے کی صبح کہا کہ اس کے اسٹریٹجک جزیرے خارگ پر امریکی حملے سے تیل کی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تاہم خبردار کیا کہ بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کی صورت میں خطے کی تیل کی تنصیبات پر جوابی حملے کیے جائیں گے ۔

رپورٹ میں ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ایک ترجمان کا حوالہ دیا گیا، جن کا کہنا تھا کہ ایران کے تیل، اقتصادی یا توانائی کے اثاثوں پر کسی بھی حملے کی صورت میں"خطے میں موجود تمام متعلقہ امریکی تنصیبات"تباہ کر دی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی حملوں نے فضائی دفاع، ایک بحری اڈے اور ہوائی اڈے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پندرہ سے زائد دھماکے اور دھویں کے بادل  دیکھے گئے، مگر جزیرے کی تیل کی بنیادی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔

اہم جزیرہ

متحدہ ریاستیں اور اسرائیل اس جزیرے کے معاملے میں احتیاط سے پیش آئے ہیں، لیکن رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری امریکی-اسرائیلی جنگ کے دوران خارگ پر قبضہ کرنا انتظامیہ کے قابلِ غور آپشنز میں شامل رہا ہے۔

یہ جزیرہ ایرانی سر زمین سے تقریباً 30 کلومیٹر دوری پر  ہے اور ایک حالیہ جے پی مورگن نوٹ کے مطابق یہ ایران کی خام تیل کی برآمدات کا تقریباً 90 فیصد ہینڈل کرتا ہے۔

یہ علاقہ مین ہٹن کے تقریباً ایک تہائی رقبے کے برابر ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف کسی بھی کارروائی کے فوری نتائج مرتب ہوں گے۔

ایرانی حملوں نے آبنائے ہرمز میں سمندری آمدورفت کو تقریباً روک دیا ہے، جہاں معمول کے مطابق عالمی خام تیل اور مائع قدرتی گیس کا ایک پنجم حصہ گزرتا ہے، اور ان حملوں نے خلیجی دیگر ریاستوں میں بھی تیل کے بنیادی ڈھانچوں کو متاثر کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ بہت جلد ٹینکروں کو آبنائے ہرمز کے راستے اسکورٹ کرنا شروع کر دے گی تاکہ تیل کی برآمدات بحال کی جا سکیں، کیونکہ وہ بڑھتی ہوئی امریکی پٹرول قیمتوں سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں