دنیا
2 منٹ پڑھنے
شمالی کوریا: ہمارا جوہری پروگرام مذاکرات کے لئے بند ہے
ہمارے ملک کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام' کسی بھی صورت میں مذاکرات کے لیے کھلا نہیں'ہے: کم یو جونگ
شمالی کوریا: ہمارا جوہری پروگرام مذاکرات کے لئے بند ہے
"ایک ایٹمی طاقت کے طور پر ہماری حیثیت بالکل ناقابلِ سمجھوتہ ہے،" کم یو جونگ کا کہنا ہے۔ (تصویر: فائل) / AP

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ہمارا جوہری پروگرام مذاکرات کے لئے بند ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بااثر بہن کم یو جونگ نے چین کے صدر شی جن پنگ کے متوقع دورۂ شمالی کوریا سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ "ہمارے ملک کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام' کسی بھی صورت میں مذاکرات کے لیے کھلا نہیں'ہے"۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA میں اتوار کے روز شائع ہونے والے بیان کے مطابق، کم یو جونگ نے کہا ہے کہ "ہمارا جوہری طاقت کا درجہ کسی بھی صورت  میں  مذاکراتی موضوع  نہیں ہے"۔

 انہوں نے زور دیا  ہےکہ پیانگ یانگ کی قیادت "کسی قسم کی دھمکی کو برداشت نہیں کرے گی۔"

واضح رہے کہ بیجنگ اور پیانگ یانگ نے جمعہ کے روز ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ 8 اور 9 جون کو شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس دورے کے بعد شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مشترکہ ہدف کی دوبارہ توثیق کی ہے۔

اگرچہ بیجنگ نے مذاکرات کی تفصیلات عوامی طور پر ظاہر نہیں کیں، تاہم چینی حکومت نے کہا ہے کہ وہ جوہری مسئلے کے "سیاسی حل" کے لیے اپنے مخصوص طریقوں کے ذریعے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دریافت کیجیے
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا