ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
کانگریس F-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
سات ترک امریکی تنظیموں نے امریکی کانگریس کے اراکین کو بھیجے گئے ایک خط میں قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ ترکیہ کو F-35 جنگی طیاروں کی فروخت کی حمایت کریں
کانگریس F-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
ترکیہ-امریکہ / AFP Archive

سات ترک امریکی تنظیموں نے امریکی کانگریس کے اراکین کو بھیجے گئے ایک خط میں قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ ترکیہ کو F-35 جنگی طیاروں کی فروخت کی حمایت کریں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ "تقریباً 75 سالہ نیٹو  اتحادی   اور  ایک سیکورٹی اور سفارتی شراکت دار کے طور پر جمہوریہ ترکیہ کی امریکی دفاعی نظام تک مسلسل رسائی بنیادی امریکی اسٹریٹجک مفادات کے عین مطابق ہے ، اس لیے ہم احترام کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ آپ امریکی F-35 جنگی طیاروں کی زیر التوا فروخت کی حمایت کریں اور اس تعاون کی راہ میں حائل غیر ضروری پابندیوں اور رکاوٹوں کو دور کریں۔"

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس  سودے  کی حمایت کرنا نیٹو کے اتحاد، علاقائی استحکام اور حقیقی و بڑھتی ہوئی قدر کے حامل دوطرفہ تعلقات میں ایک سرمایہ کاری ہے، ہم آپ کی حمایت کے طلبگار ہیں اور اس معاملے پر مزید بات چیت کے موقع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔"

اس خط پر اسمبلی آف ٹرکش امریکن ایسوسی ایشنز، ٹرکش امریکن کوالیشن، فیڈریشن آف ٹرکش امریکن ایسوسی ایشنز، ٹرکش امریکن نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی، مو سیاد  یو ایس اے، ٹرکش امریکن چیمبر آف کامرس آف دی ساؤتھ اور اسکون  یو ایس اے نے دستخط کیے۔

امریکہ نے 2019 میں ترکیہ کی جانب سے روسی S-400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر اعتراض کے بعد اسے F-35 پروگرام سے معطل کر دیا تھا؛ امریکہ کا دعویٰ تھا کہ مذکورہ نظام جنگی طیاروں کو خطرے میں ڈالے گا اور یہ نیٹو سسٹمز کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہے۔

ترکیہ نے بارہا کہا ہے کہ دونوں نظاموں کے درمیان کوئی ٹکراؤ نہیں ہے اور اس معاملے کی جانچ کے لیے ایک کمیشن قائم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

 

 

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی