سیاست
3 منٹ پڑھنے
ایران چند مہینوں کے اندر افزودہ یورینیم کی پیداوار دوبارہ شروع کر سکتا ہے: گروسی
یہ ایک بہت مشکل کام ہے اور ہم نے حملوں سے پہلے زیادہ نوٹس بھی نہیں دیا تھا لہٰذا میرے خیال کے مطابق ایران نے کچھ بھی منتقل نہیں کیا: ٹرمپ
ایران چند مہینوں کے اندر افزودہ یورینیم کی پیداوار دوبارہ شروع کر سکتا ہے: گروسی
Grossi, the director general of the International Atomic Energy Agency, says some of Iranian nuclear sites are still standing.
29 جون 2025

سی بی ایس نیوز کی بروز ہفتہ جاری کردہ خبر کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے 'جوہری نگرانی' کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ اگرچہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے کئی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے  لیکن ایران چند مہینوں کے اندر افزودہ یورینیم کی پیداوار شروع کر سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ اسرائیل  نے13 جون کو اس دعوے کے ساتھ کہ "ہمارا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے " ایران بھر پر حملے کیے تھے۔ یہ  ایک ایسا دعویٰ ہے جسے تہران مسلسل مسترد کرتا آ رہا ہے۔ اس کے بعد امریکہ نے تہران کی تین اہم  جوہری تنصیبات پر بمباری کی۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا  ہےکہ جوہری مقامات کو پہنچنے والے نقصان کی شدت "سنگین" ہے لیکن اس کی  تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اصرار  سے کہا  ہےکہ ایران کے جوہری پروگرام کو "کئی دہائیاں پیچھے" دھکیل دیا گیا ہے۔

تاہم، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل گروسی نے کہا ہے کہ " جوہری پروگرام کا کچھ حصہ اب بھی موجود ہے۔"

بروز جمعہ دیئے گئے اور بروز ہفتہ جاری ہونے والے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ" میرے خیال میں، چند مہینوں کے اندر اندر یا اس سے بھی کم وقت میں ، چند سینٹری فیوجز کی قطاریں دوبارہ چل سکتی ہیں اور افزودہ یورینیم پیدا کر سکتی ہیں"۔

ایک اور اہم سوال یہ ہے کہ کیا ایران حملوں سے پہلے اپنے60 فیصد تک افزودہ اور اندازاً 408.6 کلوگرام یورینیئم  ذخیرے کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب ہوا ہے یا نہیں۔ اس یورینیم کو، جو شہری استعمال کے لیے درکار سطح سے زیادہ افزودہ ہے لیکن ہتھیاروں کی سطح سے کم ہے، اگر مزید صاف کیا جائے تو نظریاتی طور پر نو سے زیادہ ایٹم بم بنانے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔

گروسی نے سی بی ایس کے سامنے، اس افزودہ یورینیئم کے مقام سے، لاعلمی کا  اعتراف  کیا ہے۔

انہوں نے کہا  ہے کہ"ہو سکتا ہے کہ  کچھ مواد حملے میں تباہ ہو گیا ہو  لیکن کچھ کو منتقل  کئے جانے کا احتمال بھی موجود ہے۔ اس لیے کسی بات کے حتمی شکل اختیار کرنے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے"۔

فی الحال، ایرانی قانون سازوں نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے اور تہران نے گروسی کی متاثرہ مقامات، خاص طور پر یورینیم افزودگی کی بنیادی تنصیب "فردو"، کے دورے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

گروسی نے کہا ہے کہ "ہمیں اس پوزیشن میں ہونا چاہیے کہ یہ معلوم کر سکیں اور تصدیق کر سکیں کہ وہاں کیا ہے، کہاں ہے اور کیا ہوا ہے"؟

فاکس نیوز کے پروگرام "سنڈے مارننگ فیوچرز" کے لئے  انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا  ہےکہ انہیں نہیں لگتا کہ ذخیرہ منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ ایک بہت مشکل کام ہے اور ہم نے حملوں سے پہلے زیادہ نوٹس بھی نہیں دیا تھا لہٰذا میرے خیال کے  مطابق "انہوں نے کچھ بھی منتقل نہیں کیا"۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہفتے کو ایران میں "آئی اے ای اے کی اہم تصدیقی اور نگرانی کی کوششوں" کے لیے واشنگٹن کی حمایت پر زور دیا  اور گروسی اور ان کی ایجنسی کی "محنت اور پیشہ ورانہ مہارت" کی تعریف کی ہے۔

گروسی کا مکمل انٹرویو اتوار کو "فیس دی نیشن ود مارگریٹ برینن" پروگرام میں نشر کیا جائے گا۔

دریافت کیجیے
ممدانی کی کامیابی پر اسرائیلیوں کا ردِعمل
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں اہم اور مؤثر ثالثی کردار ادا کیا: جرمن وزیر خارجہ