ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
وزیر انصاف یلماز تنچ نے استنبول تحقیقات کے دائرہ کار میں عدلیہ کا دفاع کیا
ترک وزیرِ انصاف نے استنبول کے میئر اکرم امام اولو اور دیگر کے خلاف حالیہ قانونی کاروائیوں کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دینے کے دعووں کو مسترد کر دیا
وزیر انصاف یلماز تنچ نے استنبول تحقیقات کے دائرہ کار میں عدلیہ کا دفاع کیا
Ο Τούρκος υπουργός Δικαιοσύνης, Γιλμάζ Τουντς.
28 مارچ 2025

ترکیہ کے وزیر انصاف یلماز تنچ نے صدارتی دولما باہچے دفتر میں بین الاقوامی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے استنبول کے میئر اکرم امام اولو اور دیگر کے خلاف حالیہ قانونی کاروائیوں کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دینے کے دعووں کو مسترد کر دیا۔

وزیر تنچ نے جاری عدالتی تحقیقات کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے زور دیا کہ ترکیہ کی عدلیہ آزادانہ طور پر کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، "تحقیقات کے آغاز سے ہی کچھ حلقے، کیس کی تفصیلات جانے بغیر، عدالتی حکام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس عمل کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا، "قانون کی حکمرانی کے تحت چلنے والی ریاست میں جرائم کے الزامات کا فیصلہ عدالت میں ہونا چاہیے، نہ کہ سڑکوں پر۔"

تنچ نے استنبول دفترِ اٹارنی جنرل کی جانب سے  جاری امام اولو سمیت کل 106 مشتبہ افراد کے بارے میں تحقیقات کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم  کیں۔  ایک کیس میں سات افراد پر دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کا الزام ہے، جن میں سے تین افراد حراست میں ہیں اور ایک عدالتی نگرانی میں ہے۔ دوسرا کیس رشوت، غبن، دھوکہ دہی، اور مجرمانہ تنظیم کے تحت غیر قانونی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے الزامات پر مبنی ہے۔ 106 مشتبہ افراد میں سے 51 کو گرفتار کیا گیا ہے، 41 عدالتی نگرانی میں ہیں جبکہ  14 مفرور ہیں۔

وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ تحقیقات، مالی جرائم کی رپورٹس اور پولیس کے پاس موجود معلومات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں ، لہذا ہم سیاسی مداخلت کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "عدالتی  کاروائی میں الزامات، دفاع اور شواہد کا شفاف طریقے سے جائزہ لے گا تاکہ سچائی مکمل طور پر سامنے آ سکے۔"

تنچ نے  بین الاقوامی اداکاروں کے جانب سے متعصبانہ اور دوہرے معیار پر مشتمل موقف پر  نکتہ چینی بھی  کی۔ انہوں نے کہا، "بدقسمتی سے، بین الاقوامی برادری کے حالیہ بیانات قانون کی حکمرانی کے بنیادی اصول کو نظر انداز کرتے ہیں۔ ہم ترکیہ کے خلاف ایسے متعصبانہ رویوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔" انہوں نے اشارہ کیا  کہ کئی ممالک میں سیاسی شخصیات بھی عدالتی تحقیقات کا سامنا کرتی ہیں۔

انہوں نے ترکیہ کے قانونی عمل کے لیے صبر اور احترام کی اپیل کی اور یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ متوازن موقف اپنائیں۔ انہوں نے کہا، "کسی ملک کے داخلی قانونی نظام کا احترام بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم ذمہ دارانہ رویے کی توقع کرتے ہیں تاکہ تحقیقات کے نتائج  سامنے آسکیں ۔"

 

دریافت کیجیے
امریکہ چاہتا ہے کہ شام متحد رہے:فدان
وطن عزیز کو مضبوط بنانا اتاترک کی میراث کا احترام کرنا ہے:ایردوان
بانی وطن اتاترک کی 87 ویں برسی
ترکیہ کا اعلی سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا: اردوعان
"سائبر جاسوسی کا شبہ" استنبول اور ادانہ میں دو مشتبہ افراد گرفتار
صدر ایردوان: آذربائیجان کی قاراباغ فتح قفقاز میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہے
صدر ایردوان کی لیبیا کے سربراہ عبدالحمید دبیبہ سے ٹیلی فونک بات چیت
صدرِ ایران: عنقریب بارش نہ ہوئی توتہران کو خالی کرنا پڑ سکتا ہے
سلامتی کونسل کی قرارداد پر مبنی غزہ میں فوجی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا:ترکیہ
ترک صدر کی سوڈان میں شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت اور مسلم اُمہ سے خون ریزی روکنے کی اپیل
استنبول، غزّہ جنگ بندی اور انسانی بحران  کے موضوع پر، اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے
ترکیہ عالمی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اوتوربائیف
ترک وزیر خارجہ فیدان نے اقوام متحدہ کی اصلاح کی مطالبہ کیا اور عالمی نظام کی مشروطیت پر سوال اٹھایا
ترکیہ اپنی دفاعی صنعت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ترک نائب صدر
پاکستان اور افغانستان 6 نومبر کو استنبول میں مذاکرات کی بحالی کریں گے، جنگ بندی جاری رہے گی — ترکیہ
جرمنی ترکیہ کو یورپی یونین میں دیکھنےکاخواہاں ہے: چانسلر مرز
ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے:فریڈرک مرز
ترکیہ۔شام ٹرانزٹ راہداری اگلے سال کُھل جائے گی
ترکیہ: الفاشر میں فوری طور پر جنگ بند کی جائے
ترکیہ: غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھُلی خلاف ورزی ہیں