مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی حملہ: شامی گاؤں میں 13 افراد ہلاک
شام کے جنوب مغربی گاوں بیت جن پر اسرائیلی حملے میں گاوں کے 13 دیہاتی ہلاک
اسرائیلی حملہ: شامی گاؤں میں 13 افراد ہلاک
28 نومبر 2025 کو شام کے بیت جن میں اسرائیلی حملے کے بعد ایک شخص تباہ شدہ مقام پر ملبے پر بیٹھا ہے۔ / Reuters

شام کے جنوب مغربی گاوں بیت جن پر اسرائیلی حملے میں گاوں کے رہائشی قسّیم حمادہ کا، دو بیٹوں، ایک بہو اور 4 اور  10 سالہ  دو پوتوں پر مشتمل،پورا گھرانہ ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ پانچ افراد اسی دن اسرائیلی فورسز کے حملے میں مارے جانے والے 13 دیہاتیوں میں شامل تھے۔

گذشتہ مہینے گاوں پر اسرائیلی فوجیوں کا یہ چھاپہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل پر حملے کی تیاری میں مصروف ایک عسکریت پسند گروپ  کے اراکین کی گرفتاری کے لئے کیا گیا ہے۔ مسلح افراد نے فوجیوں پر فائرنگ کی جس سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ نتیجتاً اسرائیلی فوج نے جوابی فائر کیا اور فضائی تعاون بھی طلب کیا تھا۔

بیت جن کے دیگر دیہاتیوں کی طرح حمادہ نے بھی گاؤں میں مسلح افراد کی موجودگی کے اسرائیلی دعووں کو مسترد کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہتھیار بند دیہاتیوں کی نگاہ میں اسرائیلی قابض قوّت  ہیں لہٰذا انہوں نے ان کا مقابلہ کیا لیکن انہیں    ٹینک اور توپ فائرنگ کے بعد ایک ڈرون حملے کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ شامی حکومت نے اسے «قتلِ عام» قرار دیا ہے۔

اس چھاپے اور شام کے اندر حالیہ اسی نوعیت کے اسرائیلی اقدامات نے کشیدگی میں اضافہ کیا اور مقامی لوگوں کو مایوس کیا ہے۔ امریکی دباؤ کے باوجود  مستقبل قریب میں دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے امکانات کو ختم کر دیا ہے۔

دریافت کیجیے
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا