دنیا
2 منٹ پڑھنے
آذربائیجان: اسرائیل اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے
تاریخی حقائق کو مسخ کرنا اور پیچیدہ تاریخی عمل کو قانونی و علمی بنیادوں سے ہٹ کر سیاسی فیصلوں کا موضوع بنانا ناقابلِ قبول ہے: آذربائیجان وزارت خارجہ
آذربائیجان: اسرائیل اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے
باکو، آذربائیجان میں بحیرہ کیسپین کے مغربی ساحل پر لہراتا ہوا آذربائیجان کا پرچم، 3 مارچ 2026 [فائل]۔ / AA

آذربائیجان نے اسرائیلی حکومت کے نام نہاد "آرمینی نسل کشی" کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر تنقید کی اور اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آذربائیجان وزارتِ خارجہ کے آج بروز  پیر  جاری کردہ بیان میں کہا گیا  ہےکہ "ہمیں، 1915 کے واقعات سے متعلق تاریخی حقائق کو مسخ کرنے والے اس فیصلے پر 'شدید تشویش'  ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ"1915 کے واقعات سے متعلق تاریخی حقائق کو مسخ کرنا اور پیچیدہ تاریخی عمل کو قانونی اور علمی بنیادوں سے ہٹ کر سیاسی فیصلوں کا موضوع بنانا ناقابلِ قبول ہے۔"

وزارت نے زور دیا  ہےکہ اس نوعیت کے فیصلے مفاہمت یا باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ نہیں دیتے، بلکہ موجودہ اختلافات کو مزید گہرا کرتے ہیں اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

بیان میں اسرائیلی حکومت سے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنے کی اپیل کی گئی اور کہا گیا ہے کہ باکو تاریخی حقائق، بین الاقوامی قانون کے احترام، اور جنوبی قفقاز میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ "آذربائیجان تاریخی حقائق کے دفاع، بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے احترام، اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے حوالے سے اپنے مستقل مؤقف پر قائم رہے گا۔"

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے