دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منسوخ کیا جائے: سموٹرچ
غزہ میں امریکی زیرِ قیادت رابطہ مرکز بند کیا جائے اور 'مصر اور برطانیہ' جیسے 'دشمن' ممالک کو مرکز سے خارج کیا جائے: بزالل سموٹرچ
ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منسوخ کیا جائے: سموٹرچ
سموٹریچ کا اصرار تھا کہ اسرائیل فوجی حکمرانی نافذ کرے، جو قبضے کے مترادف ہے، اور "مشن مکمل کرے۔" / Reuters

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیرِ خزانہ بزالل سموٹرچ نے زیرِ محاصرہ غزہ کے لیے ٹرمپ منصوبے کی منسوخی، فلسطینیوں کی جبری منتقلی اور علاقے میں اسرائیلی بستیوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل ذرائع  ابلاغ کے مطابق بزالل سموٹرچ نے کل بروز سوموار جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امریکی زیرِ قیادت رابطہ مرکز بند کیا جائے اور 'مصر اور برطانیہ' جیسے 'دشمن' ممالک کو مرکز سے خارج کیا جائے۔

سموٹرچ نے کہا ہے کہ "غزہ ہمارا ہے اور اس کا مستقبل ہمارے مستقبل کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ متاثر کرے گا"۔

سموٹرچ  نے زور دے کر کہا ہےکہ اسرائیل کو قبضے کے ہم پلّہ قرار دیئے جا سکنے کی حد تک عسکری انتظامیہ لاگو کرنا  اور 'مشن  کومکمل' کرنا چاہیے۔ ہمیں ،ٹرمپ کو  بتانا چاہیے کہ ان کا منصوبہ اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہے لہٰذا  اس کی منسوخی ضروری ہے"۔

سموٹرچ نے مصر اور برطانیہ کو نشانہ بنایا

وزیرِ خزانہ 'سموٹرچ' نے، جنوبی اسرائیلی بستی کیریٹ گاٹ میں قائم اور ٹرمپ غزّہ منصوبے کے نگران ' شہری۔فوجی رابطہ مرکز'  کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

خبروں کے مطابق، سموٹریچ نے اس کمانڈ سینٹر سے مصر اور برطانیہ  جیسے'دشمن' قرار دیئے گئے ممالک کو خارج کرنے، رفح سرحدی چوکی کے فلسطینی حصّے کو کھولنے، فلسطینیوں کو   غزّہ سے نکلنے اور کہیں اور مستقبل تلاش کرنے کی اجازت دینے کے مطالبات  بھی کئے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ  مرکز اکتوبر میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے  قائم کیا گیا تھا اور اس میں درجنوں ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
یوکرینی ڈرونز کا ماسکو کے قریب حملہ، تیل ڈپو تباہ
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا