دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین: روس کے ڈرون حملوں نے کیف اور اودیشا کو نشانہ بنایا
روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک ہوا، اودیسا میں ماتحانہ اسپتال پر حملہ کیا گیا جبکہ کیف پر بھاری ڈرون حملے کیے گئے۔ یوکرین نے مزید پابندیوں اور ہتھیاروں کی مانگ کی ہے۔
یوکرین: روس کے ڈرون حملوں نے کیف اور اودیشا کو نشانہ بنایا
Ukraine says 'massive' Russia drone attacks hit Kiev, Odesa
10 جون 2025

یوکرینی حکام نے بتایا  ہے کہ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور  ساحلی شہر اوڈیسا پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں، جس میں زچگی اسپتال کو نشانہ بنایا گیا اور ایک شخص ہلاک  ہو گیا ہے،  انہوں نے مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا۔

ماسکو نے یوکرین پر اپنے حملے جاری رکھے ہیں، جبکہ یوکرین نے بھی روسی علاقوں کے اندر تک حملے کیے ہیں۔

استنبول ہونے والے امن مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ  طے پایا تھا  جو مذاکرات میں ایک اہم قدم ہے، لیکن اس دوران جنگ  ختم کرنے کے حوالے سے  کوئی معاہدہ طے نہیں پایا تھا۔

دارالحکومت کیف میں کم از کم 12 دھماکے، اینٹی ایئرکرافٹ فائر اور ڈرونز کی گونج سنی گئی۔

کم ازکم سات علاقوں پر ہونے والےحملوں میں کئی افراد زخمی ہوئے،  بعض عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔

قیدیوں کا تبادلہ

پیر کے روز، یوکرین اور روس نے 25 سال سے کم عمر قیدیوں کے پہلے مرحلے کے تبادلے کو انجام دیا، تا ہم یہ واضح نہیں  کہ اس تبادلے میں کتنے  فوجی شامل تھے۔

قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے کہا کہ موجودہ روسی وفد کے ساتھ مزید مذاکرات کرنا "بے معنی" ہے، جنہیں انہوں نے پہلے "خالی دماغ" قرار دیا تھا، کیونکہ وہ جنگ بندی پر متفق نہیں ہو سکتے۔

اتوار کے روز، روسی فوج نے دعویٰ کیا  تھا کہ انہوں نے یوکرین کے علاقے دنیپروپیتروسک پر حملہ کیا، جو دونیٹسک اور زاپوریزیا کے علاقوں سے متصل ہے، جو پہلے ہی جزوی طور پر روسی کنٹرول میں ہیں — یہ تین سال سے  زائد عرصے سے جاری جنگ میں پہلی بار ہوا ہے۔

جنگ  روکنے کی شرط کے طور پر، روس نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین ان علاقوں کو چھوڑ دے جنہیں ماسکو نے ضم کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور  یہ نیٹو میں شامل ہونے سے باز رہے۔

روس نے کیف اور یورپی یونین کی جانب سے تجویز کردہ 30 دن کی غیر مشروط جنگ بندی کو بھی مسترد کر دیا ہے، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ اس سے یوکرینی افواج کو مغربی ہتھیاروں کی فراہمی کے ساتھ دوبارہ مسلح ہونے کا موقع ملے گا۔

یوکرین روسی افواج کے مکمل انخلا اور مغرب سے سیکیورٹی کی ضمانتوں کا مطالبہ کر رہا ہے، جبکہ ماسکو کے مطالبات کو "الٹی میٹم" قرار دے رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
دس سال بعد قدافی کا بیٹا ضمانت پر رہا کر دیا گیا
بیس سے زائد ممالک کا مشترکہ بیان: سوڈان میں آر ایس ایف کے ظلم و بربریت کی مذّمت
ایکواڈور کی جیل میں 31 قیدی ہلاک ہو گئے
واشنگٹن ہماری معیشت کا تحفظ کرے گا :اوربان
فلپائن: فنگ-وونگ طوفان، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
امریکہ:فلائٹ آپریشن کا بدترین دن، 10,000 سے زیادہ پروازیں تاخیر  کا شکار
سوڈانی شہر الفاشر کے شہریوں کو ظلم و ستم کا سامنا ہے: اقوام متحدہ
یورپی یونین کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
یورپی یونین کا لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
جکارتہ میں ایک اسکول کمپلیکس میں واقع مسجد میں دھماکہ، 54 افراد زخمی
برطانیہ، شام میں "قائدانہ  کردار" پر، ترکیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے: مورس
ایلون مسک کا ریکارڈ 1 ٹریلین ڈالر تنخواۃ کا معاہدہ
شمالی کوریا  نے ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے: سیول مسلّح افواج
اقوام متحدہ سلامتی کونسل  نے شراع اور خطاب سے پابندیاں ہٹا دیں
چین، مصنوعی ذہانت کی، دوڑ جیتنے کو ہے: ہوانگ
معدنی وسائل کی دوڑ جاری: ٹرمپ کی وسطی ایشیائی سربراہان سے ملاقات
امریکہ -سعودی عرب  مشترکہ فوجی مشق کیلیفورنیا میں شروع ہو گئی
یورپی یونین  نے چین کے ساتھ 'خصوصی رابطہ چینل' کھول دیا ہے
اقوام متحدہ: سوڈان کے کردفان علاقے میں حملے میں 40 افراد لقمہ اجل
چین  نے امریکی سامان پر اضافی محصولات کے اطلاق کی مدّتِ التوا کو بڑھا دیا