مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
پاکستان کی ثالثی میں ہفتے کو ہونے والی بات چیت گفت و شنید  کے کئی دور اور تجاویز کے تبادلے کے بعد ختم ہوئی، مگر اس دوران کوئی  نتیجہ برآمد نہ ہو سکا۔
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ایران کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات نے اسلام آباد میں ہونے والے معاہدے کو سبوتاژ کر دیا (تصویر: فائل) / Reuters

ایران نے الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن نے اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کو معاہدے تک پہنچنے کے عین قریب ہونے کےوقت برباد کر دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ"ہم نے جنگ ختم کرنے کے لیے نیک نیتی کے ساتھ امریکہ کے ساتھ بات چیت کی۔"

انہوں نے کہا کہ فریقین بس چند انچوں کی دوری پر اسلام آبادمفاہمت نامے کے بہت قریب تھے، جب امریکی جانب سے  مزید  مطالبات، ہدف بدلنے اور محاصرے جیسی  شرائط کا سامنا کرنا پڑا۔

عراقچی نے مزید کہا: نیک نیتی، نیک نیتی کو جنم دیتی ہے۔ دشمنی دشمنی کو۔

مذاکرات ناکام

یہ بیانات اسی دوران سامنے آئے جب امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اعلان کیا کہ وہ پیر سے ایرانی بندرگاہوں  سے تمام سمندری نقل و حمل پر ناکہ بندی نافذ کرنا شروع کر دے گا۔

اس ناکہ بندی کا اطلاق آبنائے ہرمز کے راستے غیر ایرانی بندرگاہوں کو جانے یا وہاں سے آنے والے جہازوں پر نہیں ہوگا۔

یہ پیش رفت ایران اور امریکہ کے حالیہ مذاکرات کے بعد سامنے آئی، جو اسلام آباد میں بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے۔

پاکستان کی ثالثی میں ہفتے کو ہونے والی بات چیت گفت و شنید  کے کئی دور اور تجاویز کے تبادلے کے بعد ختم ہوئی، مگر اس دوران کوئی  نتیجہ برآمد نہ ہو سکا۔

دونوں فریق اسلام آباد سے اہم اختلافات حل کیے بغیر روانہ ہوئے، اور دونوں نے اشارہ کیا کہ مزید سفارتی کوششوں کی ضرورت ہوگی۔

یہ مذاکرات ان وسیع تر کوششوں کا حصہ تھے جو امریکہ-اسرائیل کی ایران کے خلاف 28 فروری سے شروع  ہونے والی  جنگ کو ختم کرنے کے لیے جاری تھیں ۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی