دنیا
3 منٹ پڑھنے
بھارت اور متحدہ عرب امارات نے 3 بلین ڈالر کا ایل این جی معاہدہ کر لیا
معاہدے کے ساتھ بھارت، متحدہ عرب امارات کا، سب سے بڑا ایل این جی گاہک بن گیا ہے۔
بھارت اور متحدہ عرب امارات نے 3 بلین ڈالر کا ایل این جی معاہدہ کر لیا
19 جنوری 2026 کو نئی دہلی ایئرپورٹ پر اپنی آمد کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ چلتے ہوئے۔ / Reuters

بھارت نے متحدہ عرب امارات سے مائع قدرتی گیس'ایل این جی' کی خرید پر مبنی 3 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مائع قدرتی گیس کی خرید  کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے ساتھ بھارت، متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا  ایل این جی گاہک بن گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے تجارتی و دفاعی روابط کی مضبوطی کے لیے بھی بات چیت کی ہے۔

 معاہدے پر بروز پیر متحدہ عرب امارات  کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے دو گھنٹوں پر محیط مختصر دورہ بھارت کے دوران دستخط  کئے گئے ہیں۔ اپنی مصروفیات کے دوران النہیان نے  بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دونوں  سربراہان نے چھ سال میں باہمی تجارتی حجم  کو 200 ارب ڈالر  زرِ مبادلہ کے ساتھ  دوگنا کرنے  اور ایک اسٹریٹجک دفاعی شراکت  داری بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ابو ظہبی کی سرکاری گیس کمپنی ADNOC نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی  ہندستان پیٹرولیم کارپوریشن کو دس سال کے لیے سالانہ 0.5 ملین میٹرک ٹن ایل این جی فراہم کرے گی۔

ADNOC گیس نے کہا  ہےکہ اس معاہدے کے ساتھ اس کے بھارت کے ساتھ معاہدوں کی مجموعی مالیت 20 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے۔بھارت اب متحدہ عرب امارات  کا سب سے بڑا گاہک ہے اور ADNOC گیس کی ایل این جی حکمتِ عملی کا بہت اہم حصہ ہے۔

اسٹریٹجک دفاعی شراکت

متحدہ عرب امارات،  بھارت کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ موجودہ دورہ بھارت میں شیخ محمد کے   سرکاری وفد میں  وزیرِ دفاع اور وزیرِ خارجہ بھی شامل تھے۔

بھارت کے مشیر برائے امورِ خارجہ وکرم میسری نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ   دونوں فریقوں نے، اسٹریٹجک دفاعی شراکت کے قیام  کی کوششوں  پر مبنی میمورینڈم  پر بھی  دستخط کیے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے روایتی حریف پڑوسی ملک  پاکستان نے گذشتہ سال سعودی عرب کے ساتھ ایک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے اور گذشتہ ہفتے ایک پاکستانی وزیر نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین سہ فریقی دفاعی معاہدے کے مسودے  کی تیاری کا بھی اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ سالوں تک قریبی اتحادی رہنے کے بعد علاقائی  پالیسیوں پر اختلافات کی وجہ سے  سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے سے دُور ہو گئے ہیں۔ ان کا اختلاف یمن میں کھل کر سامنے آیا ہے  اور تیل کی پیداوار کے معاملے میں بھی ان کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔

تاہم میسری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات  کے ساتھ میمورینڈم پر دستخط کا مطلب یہ نہیں کہ بھارت علاقائی  تنازعات میں ملوث ہو جائے گا۔  دفاع و تحفظ  کے معاملے میں علاقے  کے کسی بھی  ملک کے ساتھ ہمارا تعاون   علاقائی تنازعات میں ہماری شمولیت کے معنی نہیں رکھتا"۔

دریافت کیجیے
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے
ونیزویلا میں دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے - حکومتی عہدیدار
اگر ایران نے انہیں نشانہ بنایا تو امریکہ ایران کو 'تباہ اور ختم' کر دے گا
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی