دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
چینی حکام کے ساتھ تجارت اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ہونے والی بات چیت "نہایت کامیاب" رہی ہے: اسکاٹ بیسنٹ
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ 20 ستمبر 2026 کو نیویارک سٹی میں جے پی مورگن چیز کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ / AFP

امریکہ کے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ چینی حکام کے ساتھ تجارت اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ہونے والی بات چیت "نہایت کامیاب" رہی ہے۔

بیسنٹ نے اتوار کے روز  جاری کردہ بیان میں چینی حکام کے ساتھ موئثر بات چیت کا  ذکر کیا اور کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات کے بارے میں آئندہ بھی رابطے میں رہنے پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

بیسنٹ نے نائب وزیرِ اعظم ہہ لیفینگ کے ساتھ دن بھر جاری رہنے والی ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ "ہم نے ابھی چینیوں کے ساتھ ایک بہت کامیاب ملاقات کی ہے۔"

مذاکرات میں اعلیٰ سطحی امریکی تجارتی عہدیدار جیمیسن گریئر بھی شریک تھے۔ تقریباً آٹھ گھنٹے جاری رہنے والے ان مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کی سربراہی ملاقات سے قبل تجارت، مصنوعی ذہانت اور دیگر معاملات پر ممکنہ معاہدوں کی بنیاد رکھنا تھا۔

جمعرات کو واشنگٹن میں  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ نے دونوں ممالک کے درمیان سلامتی کے خطرات جیسے واقعات کے لیے ایک خبر رسانی نظام قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم جس چیز پر بات کر رہے تھے وہ ایک نظام قائم کرنا تھا۔ اسے امریکہ۔چین مصنوعی ذہانت مکالمہ کہا جائے گا۔ہم نے دوبارہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔"

دونوں فریق تجارت، ٹیکنالوجی اور دیگر اسٹریٹجک شعبوں میں کشیدگی کم کرنے کا مقصد رکھتے ہیں۔

امریکی عہدیدار اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ، امریکی  پیداوار کنندگان  کے لئے بنیادی اہمیت کے حامل،  نایاب ارضیاتی دھاتوں سے بنے مقناطیس اور اہم معدنیات کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ مذاکرات میں چین نے امریکہ سے زرعی مصنوعات خریدنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

دریافت کیجیے
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان