دنیا
2 منٹ پڑھنے
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
زلزلہ اس وقت آیا جب سینکڑوں افراد حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی امداد وصول کرنے کے لیے جمع تھے
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
(فائل) یہ زلزلہ 8 جون کے اس شدید زلزلے کے دو ماہ سے بھی کم عرصے بعد آیا ہے جس نے مینداناؤ کو تباہ کر دیا تھا اور کم از کم 76 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ / Reuters

فلپائن میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق بدھ  کے روز فلپائن کے جنوبی ساحل کے قریب6.3 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے اور پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:14 بجے آیا۔ اس کا مرکز سارانگانی جزیرے سے تقریباً 32 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور گہرائی 62 کلومیٹر  تھی۔ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

مقامی امدادی اہلکار ہارلی ساؤرو نے کہا ہے کہ زلزلہ اس وقت آیا جب سینکڑوں افراد حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی امداد وصول کرنے کے لیے جمع تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے۔ میں نے لوگوں کو گھبراہٹ میں بھاگتے  اور چیختے ہوئے دیکھا۔ زلزلہ اس وقت آیا جب مقامی انتظامیہ مالی امداد تقسیم کر رہی تھی، اس لیے عدالت کی عمارت میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے سب محفوظ رہے۔"

ساؤرو نے مزید کہا  ہےکہ حکام کو کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر نقصان کی توقع نہیں ہے۔

یہ زلزلہ 8 جون کو آنے والے اور منڈاناؤ کے علاقے میں عمارتوں کے انہدام ، لینڈ سلائیڈنگ اور کم از کم 76 اموات کا سبب بننے والے شدید زلزلے سے دو ماہ سے بھی کم عرصے بعد آیا ہے ۔

واضح رہے کہ فلپائن بحرالکاہل کے "آتشیں چیمبر" پر واقع ہے اور دنیا کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں اکثر زلزلے آتے اور آتش فشاں پھٹتے رہتے ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے