دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
ایسٹر کے موقع پر روس-یوکرائن فائربندی کا دورانیہ ختم ہو گیا، دونوں فریقین کے ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
خلاف ورزیوں کے دعووں کے درمیان روس-یوکرین ایسٹر جنگ بندی ختم ہو گئی۔ / AFP

ماسکو اور کیف ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام لگا رہے ہیں۔ہفتے کے روز جنگ بندی کے آغاز سے محض چند گھنٹوں بعد ہی ایک ہزار سے زائد ڈرون اور توپ خانہ حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

روس وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی رات تک یوکرین نے جنگ بندی کی کُل 1,971 خلاف ورزیاں  کیں اور یوکرینی فوجوں نے رات کے وقت دنیپروپیٹروسک، سومی اور دونیتسک  میں روسی ٹھکانوں پر متعدد حملے کئے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین جنرل اسٹاف نے کہا  ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اتوار کی رات 10:00 بجے تک 7,696 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق  ان  خلاف ورزیوں  میں 1,355 توپ خانہ حملے، 115 جارحانہ آپریشن اور 6,226 خودکش ڈرون حملے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فروری میں پانچویں سال میں داخل ہونے والی اس جنگ کی وجہ سے ان دعووں کی آزادانہ تصدیق کرنا مشکل ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کے روز جنگ بندی کا اعلان کیا اور  فوجی کمانڈ کو اس کے نفاذ کے لئے  تیاری کی ہدایات دی تھیں۔

صدر پوتن نے کہا تھا کہ یوکرین کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔ جنگ بندی کے نفاذ سے چند گھنٹے قبل یوکرین کے  صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بھی جاری کردہ بیان  میں کہا تھا کہ کیف مذکورہ  اقدام میں شامل ہوگا اورکسی بھی برعکس صورتحال پر 'اسی طرح' کا ردعمل دے گا۔

تاہم ان یقین دہانیوں کے باوجود  دونوں فریقین نے جنگ بندی شروع ہونے سے چند گھنٹے بعد ہی ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات لگانا شروع کر دیئے تھے۔

دریافت کیجیے
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ