دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
الاسکا میں ایک کرائے پر حاصل کیا گیا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
ایک سیسنا 441 طیارہ اینکریج سے روانہ ہونے کے بعد کیپ نیوینہم جاتے ہوئے اپنی منزل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ / AA

امریکہ کی مغربی ریاست الاسکا میں ایک دُور دراز ریڈار اسٹیشن کے قریب ایک کرائے پر حاصل کیا گیا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے  میں طیارے میں سوار تمام آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سی این این کی وفاقی ہوابازی انتظامیہ 'ایف ایف اے' کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق  طیارہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12 بج کر 15 منٹ پراینکریج سے روانہ ہوا  اور تقریباً 724 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع کیپ نیونہام کی جانب جا رہا تھا۔ طیارہ اپنی منزل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

الاسکا کمانڈ کے مطابق طیارہ  کرائے پر حاصل کیا گیا تھا  اور اس میں 8 افراد سوار تھے ۔سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے بھی حادثے میں تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ ایف ایف اے اور قومی رسل و رسائل سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کیپ نیونہام کی تنصیب پر صرف فوجی اور منظور شدہ کرائے کے طیاروں کو اترنے کی اجازت ہے۔

امریکی فضائیہ کے لیفٹیننٹ جنرل رابرٹ ڈیوس نے کہا ہے کہ"یہ ہماری فوج اور ان معاشروں کے لئے  کہ جن کی ہم خدمت کرتے ہیں  ایک تباہ کن نقصان ہے ۔ ہلاک ہونے  والے افراد مشکل ماحول میں اہم ذمہ داریاں انجام دینے والے مخلص پیشہ ور تھے۔"

کمانڈ دفتر نے بتایا  ہے کہ طیارے میں سوار افراد اور عملے کے نام ان کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی