سیاست
2 منٹ پڑھنے
یوکرین:روس نے اب تک کا بڑا ترین فضائی حملہ کیا ہے
حملے میں روس نے یوکرین کے خلاف کُل 537 عددفضائی اسلحہ استعمال کیا جن میں 477 ڈرون اور 60 میزائل شامل تھے: کیف
یوکرین:روس نے اب تک کا بڑا ترین فضائی حملہ کیا ہے
Russia launches biggest aerial attack on Ukraine since the start of the war / Reuters

روس نےہفتے کی شب یوکرین کے خلاف  اب تک کا بڑا ترین  فضائی حملہ کیا ہے۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک یوکرینی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہفتے کی شب کیا گیا فضائی حملہ  روس کی بڑھتی ہوئی  بمباری مہم کا حصہ ہے  جس نے تین سالہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں مزید رکاوٹ ڈال دی ہے۔

یوکرین  فضائیہ نے کہا  ہے کہ حملے میں روس نے یوکرین کے خلاف کُل 537 عددفضائی اسلحہ استعمال کیا  جن میں 477 ڈرون اور 60 میزائل شامل تھے۔

ان میں سے 249 کو گرا دیا گیا اور 226 ممکنہ طور پر الیکٹرانک جامنگ کی وجہ سے ناکارہ ہو گئے ہیں۔

یوکرین فضائیہ کے شعبہ مواصلات کے سربراہ یوری انہات نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا  ہےکہ رات بھر کا یہ حملہ ملک پر کیا گیا "بڑا  ترین فضائی حملہ" تھا جس میں ڈرون اور مختلف قسم کے میزائل شامل تھے۔

 حملے میں  مغربی یوکرین جیسے محاذِ جنگ سے کافی دُور علاقے سمیت ملک کے  مختلف حصّوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولینڈ کی فضائیہ نے بھی جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ  پولینڈ اور اس کے اتحادی ممالک نے پولش فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے طیارے روانہ کیےہیں۔

خیرسون کے گورنر اولیکساندر پروکودین نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

چرکاسی کے گورنر 'ایہور تابوریٹس' کے مطابق میں  چرکاسی میں ایک بچے سمیت  6افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز