سیاست
2 منٹ پڑھنے
یورپی یونین کے سابقہ نمائندہ اعلی نے غزہ میں 'نسل کشی' کا انتباہ دیا اور سریبرینیکا کی یاد دلائی
جوزف بوریل: دنیا 1995 میں سریبرینیکا قتل عام کو روکنے میں ناکام رہی تھی، مزید قتل و غارت اور غزہ میں مزید جرائم کو روکا جائے۔
یورپی یونین کے سابقہ نمائندہ اعلی  نے غزہ میں 'نسل کشی' کا انتباہ دیا اور سریبرینیکا کی یاد دلائی
Former EU official warns of 'another genocide' in Gaza, recalls Srebrenica / AA

یورپی یونین کے سابق  نمائندہ اعلیٰ  برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے 1995 کے سربرینیکا قتل عام اور غزہ میں جاری جنگ کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی برادری خاموش رہی تو مزید  ایک نسل کشی کا خطرہ ہے۔

بوریل نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ  "30 سال قبل  ہم سربرینیکا نسل کشی کو روکنے میں ناکام رہے۔ آج ہم متاثرین کو خراج عقیدت پیش کررہےہیں۔" انہوں نے مزید کہا، "ان کو یاد کرنےکا بہترین طریقہ یہ ہے کہ غزہ میں جاری دوسری نسل کشی کو روکا جائے۔"

جولائی 1995 میں، بوسنیائی سرب افواج نے اقوام متحدہ کے اعلان کردہ محفوظ علاقے سربرینیکا پر قبضہ کرتے ہوئے  8,000 سے زائد بوسنیائی مسلمان مردوں اور لڑکوں کو قتل کر دیا تھا۔ یہ علاقہ اس وقت ولندیزی  امن فوج  کے زیرِ تحفظ  تھا۔

جنرل راتکو ملادیچ کی قیادت میں افواج، جنہیں بعد میں نسل کشی کا مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی گئی، نے پہلے دن تقریباً 2,000 افراد کا قتل کیا۔ اگلے  چند روز  میں  ہزاروں مزید افراد کو قتل کر دیا گیا جب وہ قریبی جنگلات میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

متاثرین کی باقیات بوسنیا و ہرزیگووینا میں 570 سے زائد اجتماعی قبروں سے برآمد ہوئی ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی تباہ کاری

اکتوبر 2023 سے اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ فلسطینیوں کے مطابق اب تک 57,800 سے زائد فلسطینی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، قتل کیے جا چکے ہیں۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق تقریباً 11,000 فلسطینیوں کے تباہ ہونے والے مکانات کے  ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل ہلاکتوں کی تعداد غزہ کے حکام کی رپورٹ کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، جو کہ  200,000 کے قریب ہو سکتی ہے۔

واشنگٹن اپنے دیرینہ اتحادی اسرائیل کو سالانہ 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔

اکتوبر 2023 سے، امریکہ نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی اور پڑوسی ممالک میں جنگوں کی حمایت کے لیے 22 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔

دریافت کیجیے
پاکستانی وزیر اعظم: مجھے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پانے پر فخر ہے
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی