ثقافت
2 منٹ پڑھنے
باکسنگ کے افسانوی کھلاڑی جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
"ہم محبت اور دعاؤں کے اظہار پر شکر گزار ہیں اور عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں پرائیویسی دی جائے تاکہ ہم ان کی غیر معمولی زندگی کو خراج تحسین پیش کر سکیں۔"
00:00
باکسنگ کے افسانوی کھلاڑی جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
Obit George Foreman / AP

دو مرتبہ کے عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

فورمین کے خاندان نے ایک بیان میں کہا، "بہت دکھ کے ساتھ ہم اپنے پیارے جارج ایڈورڈ فورمین سینئر کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں، جو 21 مارچ 2025 کو اپنے عزیزوں کو چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔" یہ بیان باکسر کے آفیشل انسٹاگرام صفحے پر پوسٹ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم محبت اور دعاؤں کے اظہار پر شکر گزار ہیں اور عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں پرائیویسی دی جائے تاکہ ہم ان کی غیر معمولی زندگی کو خراج تحسین پیش کر سکیں۔"

ان کے خاندان نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں انہیں ایک مبلغ، شوہر، والد اور دادا کے طور پر بیان کیا جو ایمانداری  اور مقصد کے ساتھ زندگی گزارتے تھے۔

انہوں نے فورمین کی باکسنگ کامیابیوں اور ان کے ورثے  کو محفوظ رکھنے کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔

فورمین نے 1968 میں اولمپک گولڈ میڈل جیتا اور بعد میں دو مرتبہ ہیوی ویٹ چیمپئن بنے — پہلی بار 1973 میں اور دوسری بار 1994 میں۔ باکسنگ سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ مبلغ اور کاروباری شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے