دنیا
2 منٹ پڑھنے
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر
گلوبل صمود فلوٹیلا اس بار سابقہ قافلوں کے مقابلے میں تقریباً دو گنی شرکت کے ساتھ بارسلونا سے نئے سفر پر روانگی کی تیاری کر رہا ہے
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے 70 ممالک کے سرگرم کارکنان نے دوسرے مشن کا آغاز کیا۔ [فائل] / AP

غزہ کا محاصرہ توڑنے اور وہاں انسانی امداد پہنچانے کے لیے قائم کیا گیا "گلوبل صمود فلوٹیلا" اس بار سابقہ قافلوں کے مقابلے میں تقریباً دو گنی شرکت کے ساتھ بارسلونا سے اپنے نئے سفر پر روانگی کی تیاری کر رہا ہے۔

2025 میں مختلف ممالک کے سول سوسائٹی نمائندوں، کارکنوں اور رضاکاروں کی جانب سے تشکیل دیا گیا یہ بحری قافلہ آج بروز  اتوار غزہ کے لیے اپنا دوسرا مشن شروع کرے گا۔

قافلے کا مرکز بارسلونا میں ہے ۔  گزشتہ ستمبر یہ قافلہ 42 کشتیوں اور 462 افراد کے ساتھ روانہ ہوا تھا لیکن اس بار کہیں زیادہ وسیع شرکت کے ساتھ 12 اپریل کو روانہ ہوگا۔ اس بحری قافلے  میں 70 کشتیاں اور 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک ہزار رضاکار شامل ہوں گے۔

ترجمان پابلو کاسٹیلا نے کہا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد "غزہ میں درپیش حالات کے مقابل بین الاقوامی اتحاد کو ظاہر کرنا، احتساب کا مطالبہ کرنا اور بحری و برّی  راستے سے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنا" ہے۔

کاسٹیلا نے اس تشویش کا اظہار بھی کیا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں اور لبنان کی صورتحال کی وجہ سے غزّہ پر عالمی توجہ کم ہو گئی ہے۔ اس دوران اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ مزید سخت کر دیا، امداد کا داخلہ محدود کر دیا،  غیر قانونی بستیوں میں توسیع کی اور زمین پر قبضے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔"

ستمبر میں ہونے والی گزشتہ کوشش کے دوران، اسرائیلی فوجوں نے ان بحری جہازوں پر حملہ کیا تھا، جسے منتظمین اور عالمی برادری نے غیر قانونی مداخلت قرار دیا تھا۔ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے ساحل سے تقریباً 70 ناٹیکل مسافت پر  کشتیوں پر چھاپہ مارا ، مواصلاتی رابطے منقطع کر دیئے اور براہ راست نشریات کو روکنے کے لئے ڈرونز کا استعمال کیا تھا۔

منتظمین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں قانونی دائرہ کار میں چلا رہے ہیں اور قانونی ماہرین وبحری سکیورٹی  ماہرین کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں ہیں۔

دریافت کیجیے
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب