پاکستان
2 منٹ پڑھنے
افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے331 اہلکار و خوارج ہلاک
افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں جبکہ 18 چیک پوسٹوں پر پاک فوج کا مکمل کنٹرول ہے اور 135 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کردی گئیں ہیں۔
افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے331 اہلکار و خوارج ہلاک
ارتش پاکستان / عکس: AA / AA

پاکستان میڈیا کے مطابق افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے331 اہلکار و خوارج ہلاک ہو گئے۔

ایکس پر اپنے بیان میں پاکستان کے  وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغانستان میں 29 مقامات پر فضائی کارروائی میں اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں افغان طالبان انتظامیہ  کے 297 کارندے ہلاک جبکہ 450 سے زائد کارندے زخمی ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں جبکہ 18 چیک پوسٹوں پر پاک فوج کا مکمل کنٹرول  ہے اور 135 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کردی گئیں ہیں۔

قبل ازیں افغان طالبان کی جانب سے گزشتہ شب شروع کی گئی جارحیت پر افواج پاکستان  کی طرف سے بھرپور جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے، آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فضائیہ نے افغان صوبے لغمان میں کارروائیاں کر کے ہیڈکوارٹرز کو تباہ کیا جبکہ سرحدی علاقوں میں فورسز نے افغان چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان کو جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاک فضائیہ نے لغمان، ننگرہار میں تازہ کارروائیاں کیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور موثر انداز میں منہ توڑ جواب کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں صوبہ لغمان میں اسلحہ ڈپو،اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طورپر تباہ کردیا گیا ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں
پاکستان: جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ
خود کش حملے میں 9 پاکستانی سیکیورٹی اہلکار جان بحق اور 35 زخمی ہو گئے
دہشتگردی میں افغانستان ملوث ہے: پاکستان
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
مذاکرات کا اگلا دور جلد ممکن ہو سکتا ہے :پاکستان
پاک-ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ،مذاکراتی بحالی پر غور
پاک فوج  نے شمال مغربی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا
پاکستان: وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دورے پر
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
امریکی نائب صدر جے ونس امریکہ-ایران مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گئے
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
مشرق وسطی امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار " کلیدی سطح" تک پہنچ گیا ہے
پاکستان و افغانستان میں  شدید بارشیں،144 افراد ہلاک
پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں 54 فیصد اضافے  نے عوام کو سخت دھچکہ پہنچایا ہے
پاکستان۔افغانستان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے
پاکستانی فوج کا آپریشن ، 13 دہشت گرد ہلاک
پاکستان ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے ساتھ مشرق وسطی جنگ پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا