دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے لبنانی مارونی کیتھولک پادری کو ہلاک کر دیا
اسرائیل نے لبنان کے سرحدی گاوں پر حملے میں لبنانی مارونی کیتھولک  پادری کو ہلاک کر دیا
اسرائیل نے لبنانی مارونی کیتھولک پادری کو ہلاک کر دیا
پادری نے عیسائی سرحدی گاؤں خالی کرنے کے غیر قانونی اسرائیلی حکم کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ / AA

اسرائیل نے لبنان کے سرحدی گاوں 'القلائیہ'  کے ایک مکان پر حملے میں لبنانی مارونی کیتھولک  پادری کو ہلاک کر دیا ہے۔

کیتھولک عہدیداروں اور ذرائع ابلاغ کے مطابق  فادر پیئر الراہی حملے میں لگنے والے زخموں کے باعث جان بحق ہو گئے ہیں۔

الراہی نے قبل ازیں ، دیگر پادریوں کے ہمراہ،القلائیہ  نامی مسیحی گاؤں کو خالی کرنے سے متعلق اسرائیلی فوجی حکم کو  غیر قانونی  قرار دیا اور اس  کی پابندی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

'او ایس وی' خبر ایجنسی  نے لبنانی مارونی فادر 'جین یونس' کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ "فادر پیئر الراہی میرے گاؤں دیبہ کے رہنے والے  اور  ضلع مرجاعون کے گاوں القلائیہ کی جماعت کے  پادری تھے"۔

واضح رہے کہ تقریباً 8,000 نفوس والا مذکورہ مارونی گاوں اسرائیلی سرحد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر  ہے۔

اسرائیلی فوج جنوبی لبنان، جنوبی بیروت اور وادی بقاع پر شدید بمباری کر رہی ہے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ  کے مطابق ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک نے،'القلائیہ'  کے ایک گھر پر  دو بار فائر کیا۔پہلے حملے میں گھر کامالک اور اس کی اہلیہ زخمی ہو گئے۔

جب ٹینک نے دوبارہ فائر کیا تو الراہی اور چند پڑوسی زخمیوں کی مدد کے لیے دوڑے۔ اس حملے میں پادری زخمی ہو گئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  چل بسے۔

حملے میں دیگر  کئی  لبنانی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ