دنیا
2 منٹ پڑھنے
زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2595 ہو گئی ہے:وینیزویلا
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آنے والے دوہرے زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,595 ہو گئی ہے جبکہ 12,400 افراد زخمی ہیں اور ہزاروں اب بھی لاپتہ ہیں
زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2595 ہو گئی ہے:وینیزویلا
وینیزویلا / Reuters

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آنے والے دوہرے زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,595 ہو گئی ہے جبکہ 12,400 افراد زخمی ہیں اور ہزاروں اب بھی لاپتہ ہیں۔

24 جون کو شمالی وینزویلا میں آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے کم از کم 855 عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔

ابتدائی جائزوں کے مطابق، رہائشی مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی لاگت تقریباً 6.7 ارب ڈالر ہے۔

 اس آفت کے نتیجے میں قریب 16,000 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

روڈریگز نے بتایا کہ حکومت تعمیرِ نو کے کاموں کے لیے فنڈز حاصل کرنے کے لیے امریکی  امور خارجہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، عالمی بینک اور انٹر-امریکن  ترقیاتی  بینک کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔

ملک کو امداد فراہم کرنے والے 31 ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، روڈریگز نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ سمیت کئی ممالک سے آنے والی بین الاقوامی ٹیموں کا تعاون انتہائی اہم تھا۔

روڈریگز نے کہا کہ وینزویلا کی  امدادی  ٹیموں کے ساتھ مل کر 31 ممالک کے مشترکہ ردعمل نے ہمیں یہ دکھایا کہ ہم اکیلے نہیں ہیں۔

ترکیہ نے 75 اہلکار، پانچ سرچ گاڑیاں اور چھ امدادی کتے بھیج کر امدادی کاموں میں فعال کردار ادا کیا۔

ترکیہ کی جانب سے بھیجی گئی ٹیموں میں ترک ایجنسی برائے انسداد قدرتی آفات (AFAD) اور ترک مسلح افواج کے ہیومینیٹیرین ایڈ بریگیڈ کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید برآں، ٹرکش ترک تعاون و رابطہ ایجنسی  (TIKA) نے زلزلے سے متاثرہ وینزویلا کے شہریوں تک تقریباً 1,000 امدادی پیکج بھی پہنچائے ہیں۔



 

دریافت کیجیے
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا