دنیا
1 منٹ پڑھنے
سوڈان میں ہسپتال پر حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد ہلاک
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں ایک ہسپتال پر حملے میں مارے جانے والے 64 افراد میں 13 بچے شامل تھے
سوڈان میں ہسپتال پر حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد ہلاک
سوڈان / AA

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں ایک ہسپتال پر حملے میں مارے جانے والے 64 افراد میں 13 بچے شامل تھے۔

عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں طبی شعبے پر ایک اور حملے کی تصدیق کی ہے۔ اس بار مشرقی دارفور کے دارالحکومت ال-دائین میں ال-دائین ٹیچنگ ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہوئے جن میں 13 بچے، دو خواتین نرسیں، ایک مرد ڈاکٹر اور متعدد مریض شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسیوس نے ایکس پر کہا  کہ حملے کے نتیجے میں جنگ میں صحت کی سہولیات پر حملوں سے منسلک ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

گیبریسیوس نے یہ بھی کہا کہ حملے میں 89 افراد زخمی ہوئے، جن میں آٹھ طبی کارکن بھی شامل ہیں۔

 انہوں نے بھی کہا کہ صحت کی خدمات کبھی ہدف نہیں ہونی چاہئیں " امن بہترین دوا ہے"۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں