ایشیا
2 منٹ پڑھنے
ایشیا بھر میں اموات کی تعداد 1,700 سے تجاوز کر گئی
شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایشیا بھر میں اموات کی تعداد 1,700 سے تجاوز کر گئی ہے اور سیکڑوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں
ایشیا بھر میں اموات کی تعداد 1,700 سے تجاوز کر گئی
انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا صوبے میں 7 دسمبر 2025 کو آنے والے مہلک سیلابی ریلے کے بعد، ایک مقامی خاتون سیلاب میں بہہ کر آئے ہوئے لکڑی کے تنوں کے پاس سے گزر رہی ہے۔ / Reuters

اتوار سے جاری شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایشیا بھر میں اموات کی تعداد 1,700 سے تجاوز کر گئی ہے اور سیکڑوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

بے مثال شدّت والے  سیلابوں، لینڈ سلائیڈنگ، طوفان اور سائیکلون نے ملائیشیا، سری لنکا، بھارت اور تھائی لینڈ میں تباہی مچا دی ہے۔ ان قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک انڈونیشیا ہے۔

انڈونیشیا  قومی آفات  ایجنسی نے کہا ہے کہ صرف سوماترا جزیرے میں سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 916 افراد ہلاک اور تقریباً 4,200 زخمی ہوگئے ہیں اور 274 ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ آفت زدگان کو بچانے کے لئے امدادی کام جاری ہیں۔  

تباہ کن سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3.2 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ شمالی سوماترا، مغربی سوماترا اور آچے کے سیلاب زدہ صوبوں سے ایک ملین سے زیادہ بے گھر افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کے صدر پراوبو سوبیانتو نے کہا  ہےکہ ملک 2026 میں دفاع اور قدرتی آفات کی تیاری کے لیے 200  ہیلی کاپٹر خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے حکومت کے،  فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے بشمول نقل و حمل کے فوجی طیاروں  کے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کرنے کے، عزم  کی دوبارہ  تصدیق کی ہے۔

سری لنکا  محکمہ آفات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سائیکلون ڈیٹوا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 618 تک پہنچ گئی ہے اور 17 نومبر یعنی طوفان آنے  کے بعد سے لاپتہ ہونے والے  209 افراد کا ابھی تک پتہ نہیں چلایا جا سکا ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں  کہا تھا کہ جنوبی تھائی لینڈ میں کم از کم 185 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور367 افراد لاپتہ ہیں۔ شدید موسمی حالات کے دوران بھارت میں 4 اور ملائیشیا میں 3 اموات  کی اطلاع ملی ہے۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ