ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: ایران جنگ پر ثالث ملک پاکستان کے ساتھ ممکنہ اجلاس عنقریب ہو سکتا ہے
ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کے مطابق، ان بات چیت میں چار مسلم اکثریتی ممالک کے وزرائےِ خارجہ شریک ہوں گے۔
ترکیہ: ایران جنگ پر ثالث ملک پاکستان کے ساتھ ممکنہ اجلاس عنقریب ہو سکتا ہے
ہاکان فیدان کے مطابق، مذاکرات میں چار مسلم اکثریتی ممالک کے وزرائے خارجہ اکٹھے ہوں گے۔ [فائل] / Reuters

انقرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے حوالے سے بات چیت اس ہفتے کے آخر میں پاکستان میں ہو سکتی ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے نجی نشریاتی ادارے A Haber کو بتایا کہ"شروع شروع  میں ہم نے یہ اجلاس ترکیہ میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم چونکہ ہمارے پاکستانی ہم منصبوں کو اپنے ملک میں رہنا مقصود تھا، اس لیے ہم نے اجلاس پاکستان منتقل کر دیا۔"

فیدان نے بتایا کہ "اس بات کا امکان ہے کہ ہم اس اختتام الہفتہ وہاں  یکجا ہوں گے۔"

ترک اعلیٰ سفارت کار کے مطابق، اس بات چیت میں چار مسلم اکثریتی ممالک کے وزرائےِ خارجہ شریک ہوں گے۔

جمعہ کے اوائل میں، جرمنی کے وزیرِ خارجہ یوہان وائڈےفُل نے کہا کہ وہ پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست ملاقات  کی "عنقریب" توقع رکھتے  ہیں، مگر انہوں نے اپنا ماخذ ظاہر نہیں کیا۔

تہران نے واشنگٹن کے ساتھ باضابطہ مذاکرات ہونے کا اعتراف کرنے سے انکار کیا ہے تو  ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایک نامعلوم ماخذ کے حوالے سے بتایا ہے  کہ ایران نے اسلام آباد کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ ختم کرنے کے 15 نکاتی منصوبے کا جواب پہنچا دیا ہے۔

اسی دوران، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف نے جمعہ کو کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایک ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے ایران  اس ہفتے واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

میامی میں ایک کاروباری فورم سے گفتگو کرتے وقت وٹکوف نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس ہفتے ملاقاتیں ہوں گی، ہم یقینی طور پر اس کے لیے پرامید ہیں۔

ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے جمعہ کو کہا کہ مذاکرات کے دوران بیک وقت ایران پر امریکی حملے ناقابلِ قبول ہیں، اور تہران نے صنعتی اور جوہری انفراسٹرکچر پر حملوں کی وجہ سے امریکی پیشکش کا جواب دینے کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔

اس عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران امریکی تجاویز کا جواب جمعہ یا ہفتہ کو پیش کرے گا۔

 

دریافت کیجیے
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
چین کے شاانشی صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی نقل مکانی
ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر معاہدے کے قریب ہیں: رپورٹ
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں جولائی میں 2,256 حملے کیے
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں