دنیا
2 منٹ پڑھنے
سوڈان کی پانچ دارفور ریاستوں میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 2,100 سے زائد کیسز ریکارڈ
اقوام متحدہ کی ایجنسی کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی دارفور میں 640,000 سے زیادہ بچے تشدد، بھوک اور ہیضے کے خطرات سے دو چار ہیں۔
سوڈان کی پانچ دارفور ریاستوں میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 2,100 سے زائد کیسز ریکارڈ
UN says Sudan has seen 94,170 cholera cases and 2,370 deaths across 17 of 18 states since August 2024. / Reuters
4 اگست 2025

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے اتوار کو بتایا کہ 30 جولائی تک سوڈان کی پانچ دارفور ریاستوں میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 2,100 سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

یونیسف کے بیان کے مطابق، 21 جون سے شمالی دارفور کی ریاست تاویلا میں 20 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1,180 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "پانچوں دارفور ریاستوں میں 30 جولائی تک ہیضہ کے مریضوں  کی تعداد تقریباً 2,140 تک پہنچ چکی ہے، جن میں کم از کم 80 اموات شامل ہیں۔"

اقوام متحدہ کے ادارے نے خبردار کیا کہ شمالی دارفور میں تقریباً ساڑھے چھ لاکھ  بچے تشدد، بھوک اور ہیضہ کے خطرے سے دوچار ہیں۔

یونیسف کے نمائندے شیلڈن یٹ نے کہا، "ہیضہ ایک قابلِ علاج اور قابلِ روک تھام بیماری ہونے کے باوجود تاویلا اور دارفور کے دیگر علاقوں میں خاص طور پر  شیر خوار اور کمزور بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے ۔"

انہوں نے مزید کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ  کی روک تھام  کے لیے میدان میں جاری کوششوں کے باوجود، "مسلسل  پر تشدد  کاروائیاں ضروریات  میں سرعت سے اضافہ کر رہی ہیں جنہیں ہم پورا کرنے سے قاصر ہیں۔"

انہوں نے "محفوظ اور بلا رکاوٹ رسائی" کی اپیل کی تاکہ فوری طور پر مدد کے منتظربچوں تک پہنچا جا سکے۔

انہوں نے کہا، "یہ بچے مزید ایک دن بھی انتظار نہیں کر سکتے۔"

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، اگست 2024 سے سوڈان کی 18 میں سے 17 ریاستوں میں 94,170 سے زائد ہیضہ کے کیسز اور 2,370 سے زیادہ اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

سوڈان اپریل 2023 سے فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان لڑائی کی زد میں ہے، جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ اور مقامی حکام کے مطابق 20,000 سے زائد افراد ہلاک اور 14 ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔ تاہم، امریکی یونیورسٹیوں کی تحقیق کے مطابق، ہلاکتوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار  تک پہنچ چکی ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان