دنیا
1 منٹ پڑھنے
انڈونیشا میں اولڈ ہاوس میں آتشزدگی،کم ازکم 16 افراد لقمہ اجل
آگ اتوار کے روز رات گئے بھڑکی اور شمالی سلیویسی صوبے کے ماناڈو میں واقع اس نرسنگ ہوم کی عمارت کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا،
انڈونیشا میں اولڈ ہاوس میں آتشزدگی،کم ازکم 16 افراد لقمہ اجل
Three residents sustained severe burns in the incident. / Reuters

مقامی میڈیا نے اطلاع دی  ہے کہ انڈونیشیا کے  جزیرہ سلیویسی  کےشہر ماناڈو میں ایک نرسنگ ہاوس  میں لگنے والی  ہلاکت خیز آگ میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں ۔

جکارتہ گلوب نے پیر کو رپورٹ کیا کہ آگ اتوار کی رات دیر گئے بھڑکی اور شمالی سلیویسی صوبے کے ماناڈو میں واقع اس نرسنگ ہوم کی عمارت کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جہاں تقریباً 32 عمر رسیدہ رہائش پذیر تھے ۔

فائر فائٹرز نے کہا کہ شعلے تیزی سے پھیل گئے، جس کے باعث ایمرجنسی عملے کو آگ کو قابو میں رکھنے اور اسے قریبی گنجان آباد علاقوں تک  پھیلنے سے روکنے پر توجہ مرکوز کرنا پڑی۔

آگ کو تقریباً ایک گھنٹے کے بعد قابو میں کر لیا گیا۔

واقعے میں تین رہائشی آگ سے بری طرح متاثر ہوئے جنہیں  ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے آگ کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے ؛ ت اہم ابتدائی  معلومات  سے اندازا لگایا گیا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر  عمارت کے باورچی خانے سے بھڑکی ہے۔

 

دریافت کیجیے
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی