کھیل
2 منٹ پڑھنے
"کھیل کو سیاست سے دور رکھیں"ایران عالمی کپ میں کھیلے گا:فیفا
فیفا نے امریکہ میں جون میں ہونے والے ٹیم کے آئندہ میچز کے بارے میں کہاکہ ایران کو آنا ہوگا وہ اپنے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں انہوں نے کوالیفائی کیا ہے اور  کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں
"کھیل کو سیاست سے دور رکھیں"ایران عالمی کپ میں کھیلے گا:فیفا
جیانی انفانتینو / Reuters

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا ہے کہ جنگ کے باوجود  ایران "یقینی طور پر" 2026 کے ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔

انفانٹینو نے براڈکاسٹر CNBC سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ایران یقینی طور پر آ رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اُس وقت تک صورتحال پُرامن ہو جائے گی۔

انہوں نے امریکہ میں جون میں ہونے والے ٹیم کے آئندہ میچز کے بارے میں کہاکہ ایران کو آنا ہوگا وہ اپنے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں انہوں نے کوالیفائی کیا ہے اور  کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے۔

ان کا یہ بیان اس وقت آیا جب میکسیکو نے تصدیق کی کہ فیفا نے ایران کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے تمام  مقابلے  امریکہ کے میکسیکو  منتقل کیے جائیں۔

ایران کی اس عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کی وجہ سے مشکوک ہو گئی تھی۔

ایران نے مارچ 2025 میں ازبکستان کے خلاف 2-2 کے ڈرا کے بعد 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

یہ ورلڈ کپ، جس کی مشترکہ میزبانی امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کر رہے ہیں 11جون کو شروع ہوگا۔

تاہم، ایران کو اپنے گروپ جی کے تمام  مقابلے امریکہ میں کھیلنے ہیں  جن میں بیلجیئم، مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں  ۔

فیفا کی ویب سائٹ پر ٹیم کے شیڈول کے مطابق، ایران 15 جون کو لاس اینجلس اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف، 21 جون کو اسی مقام پر بیلجیئم کے خلاف، اور 26 جون کو سیئٹل اسٹیڈیم میں مصر کے خلاف کھیلے گا۔

دریافت کیجیے
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
ایمپبے نے ورلڈ کپ میں اپنا آٹھواں گول کر کے فرانس کو مراکش پر 2-0 سے فتح دلائی
فرانس ورلڈ کپ  کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا: اس نے پیراگوائے کو ایک ۔ صفر سے شکست دی
پرتگال کرویشیا کو ہرا کر  راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
میزبان امریکہ  بوسنیا کو ہرا کر راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
ایمباپے کا شاندار کھیل،فرانس راونڈ آف کے لیے کوالیفائی کر گیا
مراکش نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنا لی
پروجیکٹ NBA یورپ میں  ترکیہ کی دلچسپی
کولمبیا نے کانگو کو 1-0 سے شکست دے دی
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
امریکہ میں ترکش وائب زون کا قیام
ایران کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ 2-2 سے برابر
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ گروپ ڈی میں ترکیہ کو 2-0 سے شکست دے دی
برطانوی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی کٹ چوری
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
وائٹ ہاؤس: امریکہ میں داخلے پر پابندی ایک ضروری قدم ہے