سیاست
2 منٹ پڑھنے
روس کا امریکہ کو مشورہ: یوکرین میں سمجھوتے کو 'زمینی حقائق' کی عکاسی کرنی چاہیے
روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو صدر ٹرمپ کی طرف سے وٹکوف اور کشنر کو تجدید شدہ سفارتی کوشش پر بھیجے جانے کے بعد میدان جنگ کی صورتحال پر غور کرنا چاہیے۔
روس کا امریکہ کو مشورہ: یوکرین میں سمجھوتے کو 'زمینی حقائق' کی عکاسی کرنی چاہیے
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف 26 نومبر 2025 کو ماسکو، روس میں ایک پریس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ / Reuters

روس نے ہفتہ کو امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا  ہےکہ وہ یوکرین جنگ کے کسی بھی حل میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھے، اور دعویٰ کیا کہ صورتحال کیف کے بر خلاف جا رہی ہے۔

روسی نائب وزیر خارجہ سرگئے ریابکوف نے TASS نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "اہم سوال یہ ہے کہ امریکی انتظامیہ کس حد تک زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ بحران کا حقیقی حل تلاش کرنے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔

نائب وزیر خارجہ نے آیا کہ  امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر،  ممکنہ طور پر ماسکو کا دورہ کریں گے   یا نہیں، سوال کا  جواب دیا۔

جمعہ کو ٹرمپ نے کہا  تھا کہ یہ ایلچی روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ طے کرنے کی کوشش میں بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ"میں نے اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر کو بھیجا، دو بہترین مذاکرات کار۔ انہوں نے اچھا کام کیا ہے، اور ہم نے انہیں یہ دیکھنے کے لیے بھیجا کہ کیا ہم کچھ کروا سکتے ہیں یا نہیں۔ اور ممکن ہے کہ ہمیں اس میں کامیابی ملے۔"

واشنگٹن کی ایران کے ساتھ کشیدگی کے درمیان امن کی کوششیں رک گئی ہیں، جبکہ ماسکو اور کیف نے طویل فاصلے کے حملے تیز کر دیے ہیں، جس سے شہری ہلاکتیں اس تنازعے کے آغاز کے بعد  سے نہ  دیکھی گئی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

وٹکوف اور کشنر، جو غزہ اور ایران میں جنگ بندی مذاکرات کار رہے  ہیں، گزشتہ سفارتی اقدامات کے تحت کئی بار ماسکو کا سفر کر چکے ہیں۔

یہ اقدام یورپ کے دوسری جنگِ عظیم کے بعد سب سے مہلک تنازعہ، جو 2022 میں روس کی طرف سے یوکرین میں جنگ  چھیڑنے کے ساتھ  شروع ہوا تھا، میں سفارتی  جمود توڑنے کے لیے واشنگٹن کی تازہ ترین کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران