دنیا
2 منٹ پڑھنے
جنوبی سوڈان اور یوگنڈا کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک
جنوبی سوڈان کی پیپلز ڈیفنس فورسز کے فوجی غیر قانونی طریقے سےیوگنڈا کے ویسٹ نائل علاقے میں داخل ہوئے اور وہاں سے نکلنے سے انکار کیا،
جنوبی سوڈان اور یوگنڈا کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک
An existing joint border committee will look at ways to find a peaceful resolution to recurrent border-related disputes. / AA

جنوبی سوڈان اور یوگنڈا کے درمیان مشترکہ سرحد کے قریب جھڑپوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس علاقے میں غیر واضح سرحدی دعوے اکثر چھوٹے پیمانے پر جھڑپوں  کا سبب بنتے ہیں۔

یوگنڈا فوج کے ترجمان فیلکس کولائیگیے نے بدھ کے روز بتایا کہ جنوبی سوڈان کی پیپلز ڈیفنس فورسز کے فوجی غیر قانونی طریقے سےیوگنڈا کے ویسٹ نائل علاقے میں داخل ہوئے اور وہاں سے نکلنے سے انکار کیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس جھڑپ میں یوگنڈا کا کم از کمایک  فوجی ہلاک ہوگیا۔

کاجو کیجی کاؤنٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یوگنڈا کی افواج نے ٹینکوں اور توپ خانے کی مدد سے اچانک حملہ کیا، جس میں جنوبی سوڈان کی پیپلز ڈیفنس فورسز کے پانچ فوجی مارے گئے۔ جنوبی سوڈان کی فوج نے اس جھڑپ کی تصدیق کی لیکن ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی۔

یوگنڈا نے کئی دہائیوں تک جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر کے وفادار فورسز کی حمایت کی ہے، جس میں ملک کی آزادی کے لیے جدوجہد اور بعد کی خانہ جنگی کے دوران مدد شامل ہے۔ جنوبی سوڈان نے 2011 میں آزادی حاصل کی تھی۔

جنوبی سوڈان کی پیپلز ڈیفنس فورسز کے ترجمان لول روائی کوانگ نے منگل کی رات جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ موجودہ مشترکہ سرحدی کمیٹی سرحد سے متعلق تنازعات کے پرامن حل کے طریقے تلاش کرے گی۔

مارچ میں، صدر سلوا کیر اور ان کے حریف، فرسٹ نائب صدر ریک ماچار کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد  جنوبی سوڈان نے یوگنڈا کی فوج کو دارالحکومت جوبا میں سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔

دریافت کیجیے
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی