دنیا
2 منٹ پڑھنے
ہیٹی میں گینگ قتلِ عام میں کم ازکم 70 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
ڈیفنڈرز پلس کے شعبہ اطلاعات کے عہدیدار گیری دوریسکات نے کہا کہ یہ حملے 'جان اور حفاظت کے حق کی کھلی خلاف ورزیاں' ہیں،
ہیٹی میں گینگ قتلِ عام میں کم ازکم 70 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
پچاس سے زائد گھر جھڑپوں کے دوران جل کر خاکستر ہو گئے۔ [فائل فوٹو] / Reuters

حقوقِ انسانی کی 2 تنظیموں نے کہا  ہے کہ ہیٹی کے علاقے آرتیبونائٹ میں ایک گینگ کے 'قتل عام' میں کم از کم 70 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے، ، جب کہ تقریباً 6,000 رہائشی جین ڈینس اور پونٹ سونڈے شہروں پر حملوں سے فرار ہوگئے۔

ڈیفنڈرز پلس کے شعبہ اطلاعات کے عہدیدار گیری دوریسکات نے کہا کہ یہ حملے 'جان اور حفاظت کے حق کی کھلی خلاف ورزیاں' ہیں، اور اُنھوں نے ہیٹی کی حکومت پر 'قابلِ نفرت بے عملی' کا الزام لگایا جو کہ ' اس  واقع میں ملوث '  ہونے کے مترادف ہے۔

اُنھوں نے بتایا کہ 50 سے زائد گھر  جل کر راکھ  کا ڈھیر بن گئے ہیں اور بے گھر خاندان 'غیر انسانی حالتِ بے بسی' میں آس پاس کے شہروں کی طرف بھاگ گئے۔

دونوں تنظیموں نے شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا، اور خبردار کیا کہ اب ریاست کا خون ریزی کے جواب میں  بے حسی کا مظاہرہ کرنا نا  قابلِ قبول  ہے۔

ہیٹی  کے محکمہ پولیس نے کہا  ہے کہ اتوار کی صبح  پولیس نے ، گینگ سپریشن فورس کے اہلکاروں کی حمایت سے، جین ڈینس پر 'گران گریف' گینگ کے حملے کے بعد مداخلت کے لیے پہنچے۔

گینگ نے پولیس  کی مداخلت کو روکنے کے لیے خندقیں کھودی تھیں اور راستے بند کیے تھے، تاکہ فرار ہونے سے پہلے قتل و جلانے کے لیے وقت ملے۔

پولیس نے اپنے سرکاری اعداد و شمار میں 16 ہلاکتوں اور 10 زخمیوں کی تصدیق کی، جو حقوقِ انسانی تنظیموں کی جانب سے دیے گئے اعداد و شمار سے بہت کم ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے تب سے امن بحال کر دیا ہے اور آس پاس کے علاقوں میں باقی ماندہ گینگ ارکان کی تلاش جاری ہے۔

یہ قتلِ عام ایک ایسے ملک میں خونریزی کا تازہ واقعہ ہے جو برسوں سے گینگ تشدد اور سیاسی عدم استحکام کی لپیٹ میں ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز