دنیا
2 منٹ پڑھنے
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ
یہ سیلاب ہفتہ کی دوپہر کو برائٹ اینجل کینین اور فینٹم رینچ کے علاقوں میں آیا، جو پارک کے اندر اندرونی اور دور افتادہ حصے میں کولوراڈو دریا کے کنارے واقع ہیں۔
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ
Grand Canyon flash flood triggers search for over 20 hikers and shuts down key trails / AP

امریکہ کے پارک رینجرز نے اریزونا کے گرینڈ کینین نیشنل پارک میں آنے والے اچانک سیلاب کے بعد 20 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہنگامی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

نیشنل پارک سروس نے اتوار کو کہا کہ وہ عوام سے درخواست کر تے ہیں  کہ وہ 20 سے زائد ایسے افراد کے بارے میں معلومات فراہم کریں جو لاپتہ یا  ہیں یا جن کے انجام کے بارے میں علم نہیں۔

یہ سیلاب ہفتہ کی دوپہر کو برائٹ اینجل کینین اور فینٹم رینچ کے علاقوں میں آیا، جو پارک کے اندر اندرونی اور دور افتادہ حصے میں کولوراڈو دریا کے کنارے واقع ہیں۔

گرینڈ کینین نیشنل پارک کا عملہ، اریزونا ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ساتھ ہم آہنگی سے لوگوں کو باہر نکالنے اور ممکنہ متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں۔

اتوار تک، فینٹم رینچ اور لوئر نارتھ کائباب ٹریل سے 62 افراد کو کامیابی سے نکال لیا گیا تھا، اور حکام نے اب تک کسی بھی طرح کی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی۔

انفراسٹرکچر کو نقصان

پانی کے اس طوفانی بہاؤ نے پارک کے ٹریل اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔

برائٹ اینجل کریک پر لگ بھگ تمام پیدل پل جو کولوراڈو دریا کی ایک بڑی معاون شاخ پر بنے تھے، تباہ ہو گئے، جس کے نتیجے میں پیدل سفر کرنے والوں کے لیے دریا  کو پار کرنا  عملاً ممکن نہیں رہا۔

کولوراڈو دریا پر بننے والے بلیک برج اور سلور برج کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

کولوراڈو دریا  میں  دھاتی ڈھانچوں اور بھاری ملبے کے بہہ جانے کے باعث پانی کے تمام  راستوں  کو  بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ پیر تک مزید گرج چمک اور شدید بارشیں ممکن ہیں، جو مزید ملبہ بہاؤ اور پتھروں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور