سیاست
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: دو عشروں کے خساروں کے بعد پی آئی اے کا منافع بخش سال
پاکستان کی قومی فضائی کمپنی 'پی آئی اے' نے اپنی فروخت کی دوسری حکومتی کوشش سے قبل اور دو دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار سالانہ منافع حاصل کر لیا ۔
پاکستان: دو عشروں کے خساروں کے بعد پی آئی اے کا منافع بخش سال
Prime Minister Shehbaz Sharif on Wednesday termed it a "major turnaround after decades of losses" and said in a post on X: "The skies ahead looks brighter, God willing." / AP

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی 'پی آئی اے'  نے، کمپنی کی فروخت کے لئے دوسری حکومتی کوشش سے قبل اور دو دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد، پہلی بار سالانہ منافع حاصل کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر برائے دفاع و  فضائی امور خواجہ محمد آصف  نے بروز منگل  پاکستان ائیر لائنز 'پی آئی اے' کی انتظامی کمیٹی  کی 2024 مالی سال رپورٹ کی منظوری دی اور پی آئی اے کے 21 سال بعد 9،3 بلین پاکستانی روپے کاروباری منافع کمانے  اورموخرشدہ  ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد 26،2 ملین خالص منافع حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں بھی اس بیان کی تصدیق کی گئی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں اس پیش رفت کو "عشروں سے جاری خساروں کے بعد ایک بڑی واپسی" قرار دیا اور کہا ہے کہ "انشاءاللہ، آنے والے دنوں کا اُفق زیادہ روشن دِکھائی دے رہا ہے"۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکار ی کے لئے  اسلام آباد  کی گذشتہ سال کی کوشش، 300 ملین ڈالر سے زائد طلب کے جواب میں بہت کم ترین بولی کے باعث، ناکام رہی تھی۔

ناکام فروخت

پاکستان نے، نجکاری کی کوشش سے قبل فضائی کمپنی  کے سابقہ قرضہ جات  کا اسّی فیصد حکومتی کھاتوں میں منتقل کر دیا تھا۔ ملک کی وزارتِ نجکاری کے مطابق باقی ماندہ قرضہ جات بھی پی آئی اے کے کھاتے سے صاف کر  کے کمپنی کو خریدار کے لئے زیادہ جاذب بنا دیا گیا تھا۔

ایئر لائن کئی سالوں سے آپریشنل منافعے کو سابقہ قرضہ جات کی ادائیگی میں خرچ کرنے کی وجہ سے حکومتی امداد  پر چل رہی تھی ۔ حکام کے مطابق، قرضوں کا بوجھ ہلکا ہونے، ملازمین کی چھانٹی اور غیر منافع بخش پروازوں کی منسوخی جیسی اصلاحات کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی قیمت میں کمی جیسے اقدامات نے اس منافع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال پی آئی اے کی فروخت   کی کوششوں سے قبل صورتحال یہ تھی کہ ، بِلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے، کمپنی کے طیارے بین الاقوامی ایئر پورٹوں کی طرف سے تحویل میں لے لئے   گئے اور، ایندھن  اور اسپیئر پارٹس کی ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث، کمپنی کی پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں