ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ترکیہ:قالن۔راشد ملاقات
ابراہیم قالن اور حسن راشد کے درمیان ملاقات میں غزہ میں آتشبندی، باہمی تعلقات، لیبیا میں انتظامی اتحاد اور صومالیہ کے حالات پر بات چیت کی گئی۔
ترکیہ:قالن۔راشد ملاقات
ترکی اور مصر نے اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ (تصویر: فائل) / AA

ترکیہ قومی خفیہ ایجنسی 'ایم آئی ٹی' کے سربراہ ابراہیم قالن نے دارالحکومت انقرہ میں مصر کی جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ حسن راشد سے ملاقات کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کو طے پانے والی اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے اسرائیل کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے تناظر میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

ابراہیم قالن اور حسن راشد نے اس نوعیت کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے  پر اتفاق کیا ہے ۔

ملاقات کے دوران قالن نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ ہمیشہ کی طرح اپنی "تمام تر صلاحیتوں" کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، لیبیا کے مشرقی اور مغربی علاقوں کی حکومتوں اور فوجی قوتوں کو ایک ہی مرکزی اختیار کے تحت متحد کرنے کی کوششوں، نیز صومالیہ میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے سوڈان کی مسلح افواج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز 'RSF' کے درمیان جاری جھڑپوں پر بھی گفتگو کی۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی